نئی دہلی:پاکستان کے سابق ریٹائرڈ جنرل اوروزیراعظم پرویز مشرف ایک نائٹ کلب میں نامعلوم عورت کے ساتھ ہندوستانی گیت’’ دہلی والی گرل فرینڈ‘‘ پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو میں دیکھے جاسکتے ہیں جو سوشیل میڈیاپر تیزی کے ساتھ وائیر ل ہورہا ہے
https://www.youtube.com/watch?v=bWF8jZRBfWo
۔سال 2013میں یہ گیت مقبول ہوا تھا جو فلم ’ یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کا ہے جس کو رنبیر کپور اور دیپکا پدوکون پر فلمایاگیاہے۔
یہ ویڈیو پاکستان کے جرنلسٹ حامد میر نے شیئر کیااو رٹوئٹر پر لکھا کہ’’ کیاآپ جانتے ہیں جو نائٹ کلب میں ڈانس کررہا ہے وہ کون شخص ہے اور اس کادرد ان دنوں کہا ں ہے؟‘‘۔
Do you know who is this man dancing in a night club and where is his pain these days? pic.twitter.com/9R5xVqLTHA
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) January 21, 2017
ججوں کی گرفتاری کے معاملے میں ملک کی عدالت میں حاضر ہونے کے احکامات پر ’’ سنگین سکیورٹی خطرات‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے مشرف نے ماہ کے اولین میں ایک درخواست مخالف دہشت گردی کورٹ میں داخل کی تھی اور ’ موثر سکیورٹی‘‘ فراہم کرنے پر زوردیاتھا۔
ایک درخواست دائرکرتے ہوئے ریٹائرڈ جنرل کونسل نے اسلام آباد کی عدالت سے کہاتھا کہ وہ وہ انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے کہ73سالہ سابق صدر کو ’’ سکیورٹی کے سنگین خطرات ‘‘ کے تحت غیرمعمولی سکیورٹی فراہم کرے۔
ڈاؤن کی رپورٹ کے مطابق مشرف کے کونسل نے کہاکہ مشرف کے لئے سکیورٹی اور طبی وجوہات کی بنا پر عدالت میں حاضر ہونا ’’ نہ تو محفوظ ہے اور نہ ہی اس کا مشورہ دیاجاسکتا ہے‘‘۔
ویڈیو جس کی فلم بندی کے متعلق قطعی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے اس وقت سامنے آیاہے جب مشرف پاکستان میں کئی سنگین الزامات کا عدالت میں سامنا کرناپڑرہا ہے جس میں پاکستان میں اپنے دور حکومت کے دوران نومبر2007میں ایمرجنسی نافذ کرنے ‘ ججوں کی گرفتاری اور ان کے اختیارات کو کم کرنے کے علاوہ سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو اور بلاوچ لیڈر نواب اکبربوگتی اور غازی عبدالرشید کا قتل جنھیں اسلام آباد کی لال مسجد کے مشرف کے حکم سے اپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا تھا کہ قتل کا ذمہ دار بھی ٹھرایاگیا ہے