دھولیہ:شمالی مہارشٹرا کے دھولیہ کے ایک سرکاری دواخانہ میں ڈاکٹرکے ساتھ مبینہ مارپیٹ کا ویڈیو فوٹیج سوشیل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائیرل ہورہا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=OTx0vtOOd4A
محکمہ صحت کے عہدیدار کے مطابق مذکورہ واقعہ 12مارچ کی رات کا ہے جب مریض کے رشتہ داروں نے ارتھاپیڈک کے سینئر ڈاکٹر موہن کاموناکر کو علاج میں تاخیر کاالزام عائد کرتے ہوئے بے تحاشہ زدکوب کیا ہے۔
ڈی این اے رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کو پیٹ سینے اور سر پر گہرے زخم ہیں۔
مذکورہ حملے میں ڈاکٹر کی ایک آنکھ بھی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھایاجارہا ہے کہ مریض کے رشتہ داروں پر مشتمل ہجوم دھولیہ سیول اسپتال میں ڈاکٹر کو بے تحاشہ زدکوب کررہا ہے۔