دیکھیں:حیدرآباد میں خودکشی کرنے سے قبل 20سال کی انجم نے ویڈیو ریکارڈ کیا

حیدرآباد: ایک 20سال کی عورت نے مبینہ طور پر خود کو لٹکا کر خودکشی کرنے سے قبل اپنے موبائیل فون سے چہارشنبہ کے روز ایک سیلفی ویڈیو بنایا۔پولیس نے کہاکہ ویڈیو میں متوفی نے اس کے شوہر اور دوسرے سسرال والوں پر مزید جہیز کے لئے ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔

متوفی خاتون کی شناخت انجم فیضان کی حیثیت سے کی گئی ہے جس کی شادی اسی سال جنوری میں اس شخص سے ہوئی تھی جس کی شناخت عارف عرف عرفان ساکن یاقوت پورہ کے طور پر کی گئی۔

پولیس نے کہاکہ تاہم متوفی کچھ روز قبل ہی بالا پور میں اپنے والدین کے مکان واپس اگئی تھی اور اس نے اپنے والدین کو شوہر کے بشمول ساس اور اپنے شوہر کی دبہنوں کی جانب سے مبینہ طور پر مسلسل ہراسانی کے متعلق آگاہ بھی کردیا تھا۔

اسٹنٹ کمشنر آف پولیس ( وانستھلی پورم ڈویثرن) وی رویندر ریڈی نے کہاکہ ’’ پچھلی رات متوفی عورت نے باتھ روم کی چھت کو رسی باندھنے کے بعد اس سے لٹک کر خودکشی کرلی‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ کافی دیر تک متوفی عورت کے باتھ سے باہر نہیں آنے پر اس کی ماں کو شبہ ہوا ۔

ماں نے آوازلگائی اور پڑوسیوں کی مدد سے باتھ روم کا دروازہ توڑ جہا ں پر عورت کو لٹکا ہوا پایا۔ وہ لوگ اسے اسپتال لے گئے جہاں پر ڈاکٹر س نے اسے مردہ قراردیا‘‘۔

ریڈی نے کہاکہ متوفی نے پہلے ہی اپنے والدین سے شکایت کی تھی کہ اسے شوہر ‘ ساس اور شوہر کی دوبہنیں مزید جہیز کے لئے اسے ہراساں کررہے ہیں‘ جس پر متوفی کے گھروالوں نے ایک شکایت بھی درج کرائی تھی۔

انہوں نے کہاکہ انتہائی اقدام اٹھانے سے قبل مذکورہ عورت نے اپنے موبائیل فون میں ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا ‘ جس میں اسی طرح کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

گرفتاری کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اے سی پی نے کہاکہ اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔