دیکھیں:بی جے پی لیڈر کے گھروالوں نے ٹریفک پولیس ہوالدار کی پٹائی کی

گونا(مدھیہ پردیش): ایک پولیس عہدیدار نے آج بتایا کہ مقامی بی جے پی لیڈرکے گھر والوں نے ٹریفک قوانین کی خلا ف ورز ی کرنے پر دو رشتہ داروں کو جرمانہ عائد کرنے والے ٹریفک پولیس کانسٹبل کی بے تحاشہ پٹائی کردی۔

https://www.youtube.com/watch?v=jsIbFW29mrc

گونا پولیس اسٹیشن انچارج وویک استھانہ نے کہاکہ پولیس نے واقعہ کے بعد دونوں لوگوں کو سرکاری عہدیدار کے ساتھ بدسلوکی کرنے اور اسے اپنے فرائض انجام دینے سے روکنے کے الزامات میں گرفتار کرلیاہے۔آستھانہ نے کہاکہ 21اپریک کو پیش ائے مارپیٹ کی منظر کشی سیل فون کے ذریعہ کی گئی‘جب ایک پولیس ٹیم نے دولڑکیوں کو روکاجو بی جے پی جن پاڈ ( بلاک) کی صدر شوبھا راگھوونشی کے رشتہ دار تھے اور وہ بنا ہیلمٹ کے اسکوٹر چلارہے تھے۔

جرمانہ عائد کئے جانے پر لڑکی نے اپنے گھر والوں کو فون کیا ‘ جس کے پیش نظر ادھا درجن لوگ بشمول شوبھا کے شوہر راجیو موقع پر پہنچے۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ ان لوگوں نے کانسٹبل اشوتوتیواری کو پیٹا جس کی وجہہ سے کانسٹبل زخمی ہوگئے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے اس ضمن میں دو کو گرفتار کیاجن کی شناخت جتیندر اور راہول راگھوونشی کے طور پر کی گئی ہے۔

ان دونوں کے علاوہ راجیو اور دیگر کے نام بھی ایف ائی آر میں شامل کیاگیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ ہم اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں اور مزیداقدامات تحقیقات کی تکمیل کے بعد اٹھائے جائیں گے‘‘۔واقعہ کے متعلق ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیر ل ہورہا ہے۔

جب راجیو راگھوونشی سے رابطہ قائم کیا تو انہوں دعویٰ کیاکہ’’ ان کے گھر کی دولڑکیوں کے ساتھ پولیس والے نے بدسلوکی کی۔جب میرا بھانجہ( راہول) جب وہاں پہنچاتو پولیس والے نے اس کے ساتھ بھی بدسلوکی کی ۔میرے گھر والوں نے پولیس والے ساتھ مارپیٹ نہیں کی‘‘۔