دیکھئے : ’’حجاب ‘‘ کے متعلق دنگل کی زائیرہ کا مرکزی وزیر کو برجستہ جواب: کہاکہ حجاب’’ خوبصورت اور آزادی‘‘ ہے

نئی دہلی:مرکزی اسپورٹس منسٹر وجئے گوئل نے جمعہ کے روز کشمیر کم عمر اداکارہ زائیرہ وسیم کا مقابلہ ایک پیٹنگ سے کیا جس میں نقاپ پوش عورت کی تصوئیر تھی اور ساتھ ہی ساتھ اسی تصوئیرمیں پنجرے میں بند ایک عورت کی تصوئیر بھی اتاری گئی تھی‘ جس پر’’ دنگل‘‘ اسٹار نے فوری اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر کے موزانہ کو’’ غلط اور بدمزاجی کی عکاسی ‘‘ قراردیا۔

گوئل نے ٹوئٹر پر مذکورہ پینٹنگ والی تصوئیر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ’’پینٹنگ زائیرہ وسیم کی کہانی کہہ رہی ہے‘‘۔

جمعرات کے روزدہلی کے تیاگ راج اسٹیڈیم میں انڈین آرٹس فیسٹول کا افتتاح کے دوران گوئل نے انڈین آرٹس فیسٹ میں سے مذکورہ تصوئیر لی تھی۔انہوں نے لکھا کہ’’ ہماری بیٹیاں تعلیم حاصل کرنے کے لئے پنجروں کو توڑ رہی ہیں۔

ہماری بیٹیوں کومزید تقویت چاہئے‘‘ اور کشمیر کم عمر ادکارہ کو ٹیگ کردیا۔زائیرہ نے گوہل کے موزانہ کو مضحکہ خیز قراردی اور کہاکہ یہ تصوئیر دور دور تک اس کے متعلق نہیں ہے ۔

کم عمر اداکارہ نے اپنے ردعمل میں کہاکہ’’ سر آپ کے تمام احترام کے ساتھ ‘ مجھے لگتا ہے کہ میں آپ کی اس بات سے اختلاف کروں۔میری آپ سے گذارش ہے کہ مجھے اس قسم کے تقابل سے دور رکھیں‘‘۔

زائیرہ نے اپنے متواتر ٹوئٹس میں لکھاکہ’’ عورت حجاب میں زیادہ آزاد اور خوبصورت رہتی ہے‘ اس کے علاوہ پینٹنگ کے ذریعہ جو کہانی مجھ سے منسلک کی جارہی ہے وہ دور دور تک مجھ سے نہیں ملتی‘‘۔تاہم مذکورہ ٹوئٹس زائیرہ کی ٹائم لائن پر دستیاب نہیں تھے۔

گوئل نے جس کے جواب میں لکھاکہ’’تم غلط سمجھ رہی ہو۔ میں نے تمہاری کام کی ستائش کی اور ساتھ میں خراب ذہنیت والوں کی سرزنش جو ضروری ہے‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ میں حیران ہوں تما م اب بھی نہیں سمجھی۔

مگر نیک تمنائیں تمہارے ساتھ ہیں اور تمہاری کام کی ستائش کرتاہوں۔ضرور مل کر بات کریں گے‘‘۔

زائیرہ نے منسٹر کے ٹوئٹس کو کوئی جواب نہیں دیا۔عامر خان کی فلم ’’ دنگل ‘‘ میں کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ گیتا پھوگات کا کردار والی زائیرہ اس وقت سوشیل میڈیا کی سرخیوں میں جموں اور کشمیر کی چیف منسٹر محبوبہ مفتی سے ملاقات کے بعد ائی۔

بعدازاں اس نے یہ کہتی ہوئے کہ غیر دانستہ طور پر میں نے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے فیس بک پیچ پر معافی نامہ بھی پوسٹ کیا‘ جس کوبعدازاں ڈلیٹ کردیاگیا۔

https://twitter.com/zairawasim/status/822323776280924161

https://twitter.com/zairawasim/status/822323658173493248

https://twitter.com/zairawasim/status/822323369764798464