دیکھئے: ایک ماں اپنے بچے کو بے دردی کے ساتھ پیٹ رہی ہے

نئی دہلی:دہلی پولیس نے ایک عورت کے خلاف اپنے 18ماہ کے چھوٹے بچے کو بے دردی کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے یہ واقعہ ایسٹ دہلی کی گیتا کالونی میں پیش آیا تھا۔یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوا جو ملزم عورت کے ساس نے گھر میں لگایا تھا۔

ملزم عورت کا معصوم بچے کے تئیں رویہ دیکھنے کے بعد اس کی ساس دہلی کمیشن فار ویمن ( ڈی سی ڈبلیو) سے رجوع ہوئے جہا ں پر کمیشن کی سربراہ سواتی مالی وال نے انہیں انصاف کا بھروسہ دلایا۔ڈی سی ڈبلیو نے شکایت موصول ہونے کے بعد موبائیل ہلپ لائن کو متاثرہ گھر کا دورہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=znu87-sqP1c

کمیشن کی ایک کونسلر نے ملزم کی سسرالی رشتہ دار سے بھی ملاقات کی جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج ان کے حوالے کیاتھا جو ملزم خاتون اپنے بچے کو بے تحاشہ ماررہی ہے۔ڈی سی ڈبلیو سربراہ سواتی مالی وال نے ایس ایچ او گیتا کالونی کولکھا کہ وہ’’ بچے کو چائلڈ ویلفیر کمیٹی میں پیش کریں اور اپنی نگرانی میں رکھیں۔

اور بچے کو اس کے انٹی کی تحویل میں دیدیں‘‘۔مالی وال نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ’’ ایک ماں کی حیوانیت پر صدمے کا اظہار کیا۔ ایک جانور کو بھی اس طرح سے نہیں پیٹتے ہیں جیسا کہ ایک دیڑھ سال کے بچے کو ماں نے پیٹا ہے۔

اس کے دماغی حالت کی تحقیق ضروری ہے‘‘۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس ( ایسٹ) او پی بیشنوائی نے بتایا کہ ملزم ماں کے خلاف جوینائل جسٹس ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور کبھی بھی عورت کی گرفتاری عمل میںآسکتی ہے۔