کوزیکوٹی: ’’ اپریشن سلیمانی‘‘کوزیکوٹی ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضرورت مندوں میں مفت کھانہ فراہم کرنے کی اسکیم ہے۔ این پرشانت ضلع کلکٹر اس پراجکٹ کے روح رواں ہیں۔
فلم استاد ہوٹل سے متاثر ہوکر ‘ ضلع کلکٹر نے کیرالا کے125ہوٹل اور ریسٹورنٹ اسوسیشن کی ایک زنجیر بنائی اس کے علاوہ غیر سرکاری اداروں کو بھی مذکورہ پراجکٹ جس کا مقصدبھوک کا خاتمہ ہے سے جوڑا۔ضرورت مندوں میں کھانے کے کوپن دیہی عہدیداروں کے ذریعہ تقسیم کئے جاتے ہیں ‘ اور جب وہ شہر کی کسی بھی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے لئے جاتے ہیں تو انہیں نہایت احترام کے ساتھ نہایت احترام کے ساتھ کھانا سربراہ کیا جاتا ہے۔
ضلع کلکٹر نے کہاکہ ’’ہم کسی بھوکے شخص سے اس کی بھوک کا صداقت نامہ ‘ گزیٹیڈ افیسر سے دستخط کیا ہوا دیکھے کو نہیں کہہ رہے ہیں‘ اور ان سے کوئی سوال نہ پوچھنے کے فلسفہ پر گامزن ہیں‘‘۔
کوزیکوٹی کی مشہور لیمبو اور الائچی کے ساتھ ہونے والی کالی چائے کے نام سے متاثر ہوکر ہوکر مذکورہ پراجکٹ کو’’ اپریشن سلیمانی ‘‘ کانام دینے والے ضلع کلکٹر نے کہاکہ اگر آپ کھانے کے کوپن پوچھیں گے تو آپ کو مل جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ’’ نہ تو کھانا ضائع ہوگا اور نہ کھانے کی حفاظت کی فکر۔
اگر ہم مفت کھانے کے لئے ایک بڑا باورچی خانہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کریں گے تو یہ تمام مسائل درپیش ہوں گے۔مگر ہم نے فیصلہ کیا موجودہ نظام کا استعمال کرتے ہوئے ‘ اس کا بہتر استعمال کریں گے‘‘۔ ٹیم’’ اپریشن سلیمانی ‘‘ کی مجموعی ذمہ داری سال2005سے چہروں پر مسکان لانے کی ہے۔