نئی دہلی: گجرات فسادات کے تعلق سے گجرات کے سابق ایڈیشنل ڈی جی پی مسٹر سری کمار کی انگلش زبان میں لکھی گئی کتاب کا اردو ترجمہ ’پس پردہ گجرات ‘‘اور ہندی ترجمہ پردے کے پیچھے گجرات کی رسم اجرا پر کتاب کے مصنف سری کمار نے کہاکہ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس وقت کے افسران سے ۲۷؍ فروری کی شام کو یہ کہا تھا کہ ہندوؤں کا غصہ تین دن میں اترے گا۔
اس دوران ااس سے تعرض نہ کیا جائے۔معصوم مرادآبادی نے کتاب اور مصنف کا تعارف کروایا ۔ڈاکٹر ظفرا لاسلام خان نے بحیثیت ناشر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاروس میڈیا کے تحت ہم نے ۲۲؍ سال قبل نشر و اشاعت کو جو پودا لگایا تھا وہ اب ایک تناآور درخت بن گیا ہے۔ہم نے سو سے زیادہ معیاری کتابیں مختلف زبانوں میں شائع کی ہیں۔سلگتے موضوعات پر کا فی کتابیں شائع کی ہیں۔دہشت گردی کے معاملہ میں ہم نے متعدد کتابیں شائع کی ہیں۔جن میں ’’ہو کلڈکرکرے؟‘‘جیسی معرکۃ الآراکتاب شامل ہے۔