نئی دہلی۔ایسا سنا ہے کہ عام طور پر چور ی کرتے وقت چور گھبرائے اور پریشان حال رہتے ہیں مگر یہ چورتو مختلف ہیں جو قفل شکنی سے قبل رقص کررہے ہیں۔ رقص کرتا چور جس طرح جیت کے بعد ناچتے ہیں اس طرح رقص کرتا ہوا ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
#WATCH CCTV footage of a thief dancing before he and two other people attempt to break into a shop, in Delhi (10.07.18) pic.twitter.com/zWhyaqqKDP
— ANI (@ANI) July 11, 2018
تین میں سے ایک چور جرم کرنے سے قبل اپنے شرٹ کی بٹن کھول کر ڈانس کرنے لگا۔رقص کرتے چور کے ساتھ اس کے دواور ساتھی بھی موجود تھے۔
اس با ت پر یقین کرنے کے لئے مذکورہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا مشاہدہ ضرور کریں۔سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی بالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران رقص کاسین چل رہا ہے جس میں چور ٹائی کی طرح گلے میں دستی کا پھندہ ڈال کر سی سی ٹی وی کیمرہ کی طرف چہرہ دیکھاتے ہوئے ڈانس کررہا ہے۔
دوکان کاقفل توڑ کر اند ر داخل ہونے سے قبل رقص کرتا چور دستی سے اپنا چہرے کوچھپالتا ہے۔ہمیں تو اس بات کا علم نہیں ہے کہ وہ لوگ چوری کرنے میں کامیاب ہویا نہیں مگر چور کے ڈانس نے ہمیں کافی متاثر کیاہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے پوسٹ کیاکہ’’ ہاہاہا‘ اس کو ریالٹی شووالے پکا لے لیں گے‘ ہمہ پہلو خصوصیت کا حامل چور۔ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’’ میرے دماغ میں دھنکا چکا دھنکاچکا چل رہا ہے‘‘