دہلی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تین معصوموں کی ’’ بھوک سے ہوئی موت‘‘۔ حکومت نے تحقیقات کا دیا حکم

ایل بی ایس اسپتال میں کئے گئے پوسٹ رپورٹ کے مطابق اسپتال کو لانے سے 12تا18گھنٹے قبل ہوئی تھی بچوں کی موت
نئی دہلی۔ چہارشنبہ کے روز پولیس نے بتایا کہ ایسٹ دہلی کے منڈا والی میں تین لڑکیوں کی موت کے واقعہ کے پیش نظر کئے گئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اس بات کی طرف اشارہ کررہی ہے کہ لڑکیو ں کی موت بھوک کی وجہہ سے ہوئی اور ان کے اندر غذائیت کی کمی بھی تھی۔

پولیس افیسر نے کہاکہ جسم پر زخم کئے کوئی نشان نہیں تھے ‘ مزید کہاکہ جی ٹی بی سے میڈیکل بورڈ کی مدد مانگی تاکہ دوسری مرتبہ پوسٹ مارٹم کرایاجاسکے۔ جی ٹی بی اسپتال کے تین ڈاکٹرس نے دوسری مرتبہ پوسٹ مارٹم کیاجس کے بعد ان کے آخری رسوما ت کی انجام دہی کے لئے نعشیں ورثے کے حوالے کردئے گئے۔

اب پولیس اس معاملے پر فائنل رپورٹ کی منتظر ہے۔پولیس افیسر نے کہاکہ ’’ دوسری مرتبہ پوسٹ مارٹم کرانے کی وکہہ ہم چاہتے تھے کہ موت کی اصل وجہہ کی تصدیق ہوجائے‘ اور اس معاملے میں کوئی دورائے نہیں ہے‘‘۔

ایل بی ایس اسپتال میں کئے گئے پوسٹ رپورٹ کے مطابق اسپتال کو لانے سے 12تا18گھنٹے قبل ہوئی تھی بچوں کی موت۔پولیس کے مطابق ٹیم کو کہاگیا ہے کہ اس گھر کی تلاشی دوبارہ لیں جہاں سے بچوں کی نعشیں ملی تھیں۔

اسکے علاوہ روہنی سے ایک فارنسک ٹیم کو بھی دوبارہ طلب کیاگیا تاکہ گھر کی جانچ کی جاسکے۔ افیسر نے کہاکہ ’’ ہم فارنسک رپورٹ کا بھی انتظار کررہے ہیں۔ ٹیم نے بہت سارے چیزیں تلاشی کے دوران ضبط کی جس میں ادویات بھی شامل ہیں‘‘۔

تین لڑکیاں 8سالہ شیکھا‘4سالہ مانسی اور 2سالہ کی پروال مبینہ طور پر والدین کوگھر منتقل کرنے اور منڈاولی میں دوست کے گھر میں جاکر رہنے پر مجبورکئے جانے کے بعد بھوک کی وجہہ سے فوت ہوگئے۔ متوفی لڑکیو ں کی ماں وینا نے پولیس کو بتایا کہ کئی ہفتوں قبل وہ لوگوں نے قئے کرنے کے بعد پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی۔

مبینہ طور پر وہ تین دنوں سے بھوکے سے تھے۔ دہلی حکومت نے معاملے کی مجسٹریل جانچ کا حکم دیاہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے کہاکہ مذکورہ فیملی دو روز قبل منڈوالی ائے تھے او راس علاقے میں وہ ایک او رفیملی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

انہو ں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ’’ والد واقعہ سے قبل کام پر گیا تھا جو اب تک گھر نہیں لوٹا اور ماں ذہنی طور پر کمزور ہے‘‘۔ سیسوڈ یا نے جمعرات کے روز اس گھر کا معائنہ کیاجہاں پر یہ واقعہ پیش آیاتھا