دہلی ۔تین ڈکیتوں کو پکڑوانے میں پولیس مترا فرحان نے کی پولیس کی مدد

نئی دہلی۔سنٹرل دہلی میں لوٹ کی ایک واردات کے بعد جانچ میں مصروف پولیس کو جب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ بھی کوئی مدد نہیں ملی تو پولیس نے اپنے مقامی ذرائع کی مدد لی۔

ڈی ایس پی( سنٹرل)مندیپ سنگھ رندھاوا کے مطابق 16جولائی کی رات 10:30بجے آنند پہاڑ علاقے میں جاکھیرا فلائی اوور پر ڈکیتی کی ایک واردات ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو چار لڑکوں نے لوٹنے کی کوشش کی تھی۔

مزاہمت کرنے پر چھاتے اور پیٹ پر چاقو سے وار کر سونے کی چین اور پرس لوٹ کر لے گئے۔پولیس نے آنند پہاڑ تھانے میں ڈکیتی کا ایک مقدمہ درج کرلیا۔

جانچ کی شروعات میں پولیس نے مقام واردات کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کی جانچ ‘ مگر کوئی ٹھوس ثبوت اکٹھا کرنے میں پولیس ناکام رہی ۔

اس کے بعد فرحان نامی پولیس مترا نے پولیس کو اس واردات میں ملوث ملزمین کے بارے میں اہم جانکاری دی ۔

مذکورہ جانکاری کی بنیاد پر پولیس نے آنند پہاڑ علاقے کے فٹ پاتھ پر سونے والے ایک نابالغ کو تحویل میں لیا۔مذکورہ نابالغ کی نشاندہی پر اس کے مزیددوساتھیوں کو بھی دبوچ لیا۔