دہلی کے یونیورسٹیز اور کالجس میں ’ یومسرجیکل اسٹرائیک ‘ کا جشن منانے کی تیاری 

یونیورسٹی گرانڈ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تجویز کے بعد اب دہلی کے کالجس او ریونیورسٹیز میں 29ستمبر کے روز ’ یوم سرجیکل اسٹرائیک‘ منانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
نئی دہلی۔وائس چانسلر جواہرلال نہرو یونیورسٹی( جے این یو)ایم جگدیش کمار نے کہاکہ 29ستمبر کے روز یونیورسٹی میں’ یوم سرجیکل اسٹرائیک‘ منایاجائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ’’ ملک کی حفاظت کے دوران جن حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان حالات کو سننے اور ہمیں موقع ملے گا۔ اور یہ ہمارے لئے ایک بڑا موقع ہے کہ ہم دفاعی فورسس کو ستائش کرسکیں اور وطن کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرسکیں‘‘۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی آر او احمد عظیم نے کہاکہ انہو ں نے 29ستمبر کی تقریب کے متعلق پہلے ہی اپنی این سی سی ٹیم کو آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ مذکورہ این سی سی تقریب کے انعقاد کا منصوبہ سازی کررہا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ پریڈ او رمظاہرہ انجام دیں گے‘‘۔

دہلی یونیورسٹی کے فیکلٹی آف لاء کے طالب علم ردرا پرتاب سنگھ نے کہاکہ ’’ جس سرجیکل اسٹرائیک کی ہم بات کررہے ہیں شاید وہ پہلی مرتبہ نہیں ہوئی ہے۔

یہاں تک کے سابق کی حکومتوں نے بھی اپنے دور میں اس طرح کی سرجیکل اسٹرائیک انجام دینے کے دعوے کئے ہیں۔اس کے پیش نظر 29ستمبر کے روز کیاجانے والی کاروائی کو دوسری یاد کے طور پر منانا غلط ہوگا‘‘