نئی دہلی۔ حالیہ دنوں میں بنگلور و کے اندر مشہورصحافی اور پندرہ روز اخبار کی ایڈیٹر گوری لنکیش کے بے رحمانہ قتل کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں صحافی برداری اور سماجی جہدکاروں نے بڑ ے پیمانے پر احتجاج درج کرایا۔
گاندھی جینتی کے موقع پر 2اکٹوبر کے روز ہندوستان کے مختلف پریس کلب کی جانب سے گوری لنکیش کے بشمول دیگر صحافیوں کے قتل اور ان پر کئے جانے والے قاتلانہ حملوں کے پیش نظر جمہوری طرز کا احتجاج درج کرایا ہے۔احتجاج میں شامل صحافیوں کا کہنا ہے کہ صحافت کو جمہوریت کا چوتھا ستون قراردئے جانے کے بعد صحافیوں کو سچ بولنے او رکہنے سے روکنے کاکام کیاجارہا ہے اگر کوئی صحافی سچ بولنے سے روکتا نہیں ہے تو اس کو بے رحمی کے ساتھ قتل کی جارہا ہے ۔
سابق میں بھی کئی صحافیو ں کو قتل کردیاگیا ۔ صحافی برداری کے اندر جس ڈر او رخوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے وہ اس ملک کے جمہوری نظام کے لئے ایک سنگین خطرہ بن رہا ہے۔
پریس کلب آف انڈیا ( نئی دہلی) کے ذمہ داران نے اس موقع پر راجناتھ سنگھ مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کرتے ہوئے صحافیوں کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات اور قاتلوں کے خلاف کڑی کاروائی کا مطالبہ کرنے کا بھی اعلان کیاہے