دہلی کے سات مسجدوں سے شور پھیلانے والی آلودگی کی این جی ٹی نے جانچ کی

نئی دہلی۔ قومی گرین ٹریبونل نے پرانی دہلی کی سات مسجدوں میں لگے لاؤڈاسپیکرس سے پیدا ہونے والی شور آلودگی کے الزام کی جانچ کا حکم جاری کیاہے۔ نو بھارت ٹائمز کی خبر کے مطابق اس کام کی ذمہ داری این جی ٹی نے دہلی حکومت کے علاوہ آلودگی کنٹرول بورڈ پر بھی عائد کی ہے۔

این جی ٹی نے اپنے احکامات میں کہا ہے کہ اگر مذکورہ لاؤ ڈ اسپیکرس سے شور آلودگی پیدا ہوتی ہورہی ہے تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔بتایاجارہا ہے کہ این جی ٹی نے یہ احکامات این جی او اور بھارت مورچہ کی شکایت پر سنوائی کے دوران دئے ہیں۔

اس درخواست میںیہ شکایت کی گئی ہے کہ لاؤڈ اسپیکرس کے غیر قانونی استعمال سے علاقے میں مقیم لوگوں کے زندگی پر برا اثر پڑرہا ہے۔

شکایت کردہ تنظیموں نے کہاکہ دہلی حکومت اور پولیوشن کنٹرول بورڈ سے بارہانمائندگی کے باوجود بھی انہوں نے کوئی کاروائی نہیں کی جس کی وجہہ سے وہ نیشنل گرین ٹریبونل سے رجوع ہوئے ہیں