دہلی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں نے اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکول میں کروایا

نئی دہلی : جنوب مشرقی دہلی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے آج اپنے دو بچوں کا داخلہ سرکاری اسکول میں کرواکر ایک مثال قائم کی ۔ان کا مقصد ان بچوں ا ورخاندانوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے جو خانگی اسکولوں میں داخلہ نہیں دلواسکتے ۔او ر ان سیاسی لیڈروں کو بھی اس سے نصیحت حاصل ہوگی جو اپنے بچوں کی تعلیم مہنگے اسکولوں میں کرواتے ہیں ۔امانت اللہ خان نے اپنے بچوں کا داخلہ راجیہ اچے مادھیمک سرکاری اسکول میں کروایا ۔

اس موقع پر امانت اللہ خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے بچے یہاں تعلیم حاصل کریں گے تو دوسرے بڑے لوگوں کے بچے بھی یہاں تعلیم حاصل کرنے آئیں گے ۔امانت اللہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن کا کام ہے تنقید کرنا کیو نکہ آج تک انہوں نے عوام کی بھلائی کے لئے کوئی بھی اچھا کام نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں تعلیم نہیں دلواتے وہ اگر اپنے بچوں کو یہاں تعلیم دلاتے ہوتے تو سرکاری اسکولوں کی آج جو حالت ہے وہ ایسی نہیں رہتی ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تنقیدوں کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر خانگی اسکولس سیاسی لیڈران یا ان کے رشتہ دار کا ہے یا ان کے ماتحت میں چلایا جاتا ہے ۔اسلئے وہ نہیں چاہتے ہیں کہ سرکاری اسکولوں کی تعلیم بہتر ہو ۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ساتھ ہمارے کچھ رشتہ دار بھی اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکول میں کروایا ۔