عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہر تصویر دہلی کی ہر ایک اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتی ہے ۔ مگر ٹیپو سلطان کے پوٹریٹ کی شمولیت بی جے پی اراکین اسمبلی کے ’’ تنازع ‘‘ کا سبب بنی ہے۔
نئی دہلی۔ چیف منسٹر دہلی مسٹر ارویند کجریوال نے جمعہ کے روز دہلی اسمبلی میں ستر ایسے پوٹریٹس کی نقاب کشائی کی ‘ جنھوں نے ملک کی تعمیر ‘ جدوجہد آزادی میں اہم رول ادا کیا ہے ‘ مگر ایک پوٹریٹ بالخصوص وہ ٹیپو سلطان کی تھی جو بحث کا موضوع بنی۔دیگر پوٹریٹس میں مجاہدین آزدی اشفاق اللہ خان او ربھگت سنگھ‘ برسا منڈا ‘ رانی چناماں کے علاوہ سبھاش چندر بوس کی تصوئیریں شامل ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہر تصوئیر ایک اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتی ہے۔
مگر ٹیپو سلطان کے پوٹریٹ کی شمولیت بی جے پی اراکین اسمبلی کے ’’ تنازع ‘‘ کا سبب بنی ہے۔راجوری گارڈن سے بی جے پی اور ایس اے ڈی کے ایم ایل اے مجیندر سنگھ سرسا نے انڈین ایکسپریس سے کہاکہ ’’ میں نے ان ( عآپ) سے کہاکہ ‘ ایسی کسی بھی تنازع کو اس میں کیوں شامل کررہے ہو؟۔دہلی سے وابستہ لوگوں کو کیوں شامل نہیں کرتے؟ایسے کسی کوبھی دہلی اسمبلی میں کیوں شامل کررہے ہوجس نے دہلی اور اس کی تاریخ میں کچھ بھی تعاون نہیں کیا؟
تاہم آپ نے کہاکہ انہوں نے بی جے پی سے ان کی پارٹی یاپھر آر ایس ایس سے کسی نام کی تجویز پیش کرنے کو کہا۔عام آدمی پارٹی کے ترجمان اور رکن اسمبلی سوراب بھردواج نے دعوی کیا کہ’’ہم نے بی جے پی اور ان کے ایم ایل ایز کو یا توان کی پارٹی یا پھر آ ر ایس ایس سے کوئی نام پیش کرنے کو کہاجنھوں نے آزادی کی جدوجہد میں کے لئے کام کیا ہے ۔ مگر وہ لوگ کسی بھی نام کے ساتھ آگے نہیں ائے‘‘۔
بی جے پی لیڈرس کو ہروقت تنازع پیدا کرنے والا قراردیتے ہوئے اسپیکرس اسمبلی رام نیواس گوئل نے کہاکہ ’’ اب وہ ٹیپو سلطان کی تصویر کو گیلری میں شامل کرنے کی مخالفت کررہے ہو۔میں ان کو کہنا چاہتاہوں کہ دستور ہند کے صفحہ144پر بھی ٹیپو سلطان کی تصویر موجو دہے۔ لہذا جن لوگوں نے انگریزوں سے لڑکر اس ملک کوآزادی کرایا اوردستور بنایا وہ لوگ غدار ہیں یا پھر وہ ایک بی جے پی ہے۔
انہیں اس گندی سیاست کو چھوڑ کر ترقی کے لئے سیاست کرنا چاہئے‘‘۔نقاب کشائی کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے کہاکہ تشدد کا ماحول چاروں طرف ہے ‘ لوگوں کو آسان زندگی گذارنے کے مشکل حالات پید ا کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’’ امیر او رغریب کے فرق کو ختم کرنے کے لئے مزید اسکول اور اسپتال کھولتے ہوئے لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنا حقیقی حب الوطنی ہے‘‘۔
عہدیداروں کے مطابق چھ ماہ قبل پوٹریٹ کی تیار کا کام شروع ہوا۔تصویروں کی تیاری گورو درشن سنگھ بینکال نامی آرٹسٹ نے کی ہے جو شہید سمریتی چیتنا سمیتی کے لئے کام کرنے والی تنظیم ہے جس کا مقصد مجاہدین آزادی کے متعلق عوام میں شعور بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ1940کو جنرل مائیکل ڈائیر کے ہاتھوں پھانسی دئے گئے ادھم سنگھ اور اٹھارویں صدی میں قبائیلی انقلاب کے محرک تیلکا مانجھی کی تصوئیریں بھی گیلری میں شامل تھے