دہلی کے السفیان ٹور اینڈ ٹراویلس کے مالکان عازمین حج و عمرہ کے کروڑوں روپے لے کر فرار 

نئی دہلی : دہلی میں چند سالوں سے ایسے ٹور آپریٹرس کے خلاف رقم لیکر فرار ہونے کی شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ شمالی مشرقی دہلی کے ہمنا وہار میں واقع السفیان اوورسیز ٹور اینڈ ٹراویلس کے مالک محمد شاہد اور عمران کے خلاف سامنے آیا ہے ۔ ان دونوں کے خلاف سینکڑوں عازمین حج و عمرہ نے دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے اور کروڑہاں روپے کی رقم لے کر فرار ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔

او رٹو ر آپریٹرس کے سارے موبائیل نمبر بند ہیں او رگھر کو تالا لگا ہو ا ہے ۔ٹراویلس کے دونو ں مالکان کے خلاف ۱۵؍ لوگوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔اور ٹراویلس کے مالکان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔متاثرین میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ ۴۵؍ سالہ ظہیر احمد نے بتایا کہ ہم ۱۵؍ لوگ عمرہ جانے کیلئے بڑی کوششوں سے دس لاکھ روپے جمع کروائے تھے ۔ لیکن پتہ چلا کہ السفیان ٹریویلس کے مالکان نے رقم لے کر فرار ہوگئے ۔

ہمیں اب سمجھ نہیں آرہا کہ ہم کیا کریں ۔چاندنی چوک کے رہنے والے فہیم اشرف نے بتایاکہ میں نے بڑی مشقتوں سے رقم جمع کیا تاکہ میں اپنی زندگی کعبۃ اللہ شریف او رمدینہ منورہ کی سنہری جالیوں کو دیکھ سکوں ۔لیکن ہمارے ارمانو ں پر پورا پارنی پھر گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کیا زمانہ آگیا ہے لوگ اس نیک کام میں بھی بد دیانتی کررہے ہیں۔

محمد روشن (سبھاش وہار) نے بتایا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ایسے لوگ بھی فریب کار ہوسکتے ہیں جو دیکھنے میں بھی مسلمان لگتے ہیں۔کم سے کم اسے اس بات کی شرم آنی چاہئے تھی کہ وہ کون سے کام کے پیسے لے کر بھا گ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس کی دنیا او رآخرت دونوں برباد ہوجائیں گے ۔