دہلی کی جامع مسجد منہدم کردو ، اگر وہاں سے بھگوان مورتیاں نہ نکلیں تومجھے پھانسی دیدو : ساکشی مہاراج کا متنازعہ بیان 

اناؤ :جب سے بی جے پی حکومت برسراقتدار آئی ہے ۔ پارٹی کے وزراء متنازعہ بیانات دینے میں اضافہ کردیا ہے ۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے آج ایک متازعہ بیان دیا ہے ۔ جس میں انہوں نے کہا کہ دہلی کی جامع مسجد کی منہدم کردو اگر وہاں سے بھگوان کی مورتیاں برآمد نہ ہوئیں تومجھے سولی پر چڑھادو ۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میںآیا جب شیو سینا اور وشوا ہندو پریشد ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد کرنے جارہے ہیں ۔ رکن پارلیمنٹ نے دعوی کیا کہ جامع مسجد کی تعمیر ایک مندر کی جگہ پر ہوئی ہے۔ ساکشی مہاراج نے عدالت عظمیٰ کے اس حکم پربھی نکتہ چینی کی جس میں عدالت نے بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی کے مسئلہ کو جنوری تک ملتوی کردیا ۔ واضح رہے کہ دہلی کی جامع مسجد دنیا بھر کے بڑے مساجد میں شمار کی جاتی ہے ۔ جسے مغل بادشاہ شاہجہاں نے 1656ء میں تعمیر کروایاتھا ۔