دہلی کو دہلانے کا منصوبہ ہوا ناکام‘ یہ تینوں سیب کے باغ میں بنے بنکر میں بیٹھ کر منصوبہ سازی کررہے تھے

دہلی پولیس کے اسپیشل سل نے اسلامی اسٹیٹ آف جموں کشمیر کے دہشت گردوں کی چٹھی سے کی گرفتاری
نئی دہلی۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سل نے جموں کشمیر کے شری نگر سے تین دہشت گردوں کوگرفتارکیاہے۔

خبر یہ مذکورہ دہشت گرد اسلامک اسٹیٹ آف جموں کشمیر( ائی ایس جے کے) سے جڑے ہیں‘ جو دہلی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کاروائی کرنے کی جستجو میں تھے۔

پولیس نے ان کے قبضے سے تین گرانائیڈ‘ دو پستول‘ چودہ کارتوس‘ چارموبائیل فون اور ایک بائیک کے علاوہ کئی اہم دستاویزات برآمد کئے ہیں۔

اسپیشل سل کے بموجب مذکورہ دہشت گرد اونتی پورا میں سیب کے باغ میں بنکر بناکر رہ رہے تھے۔

بنکر کے اندر کھانے پینے کا پورا سامان تھا۔اسی ماہ فوج نے بھی اس علاقے میں دو سرج اپریشن چلائے تھے لیکن یہ بنکر پکڑا نہیں گیاتھا۔ڈی سی پی پرمود سنگھ کشواہا نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں ہریس مشتاق خان عمر24‘ طاہر احمد خان عمر 23اور آصف ساحل نداف عمر 22سال ہے۔

تینوں کشمیری ہیں۔ اسپیشل سل نے جموں کشمیرپولیس کے ساتھ مشترکہ اپریشن میں انہیں پکڑا ہے۔

ہفتہ کے روز یہ تینوں بائیک پر آتے ہوئے دیکھائی دئے تھے۔ روکنے پر انہو ں نے پولیس ٹیم پر گرانائیڈ سے حملہ کردیاتھا۔

غنیمت یہ رہی کہ گرانائیڈ کا پن نہیں کھولا اور وہ پھٹا نہیں۔جانکاری ہے کہ کچھ او رلوگوں کو بھی گرفتار کیاگیا ہے مگر ان میں سے کسی کو بھی دہلی نہیں لایاگیا ہے