نئی دہلی۔می ٹو مہم کو رپورٹ کرتے ہوئے دہلی ویمن کمیشن نے وزیراعظم نریند رمودی کو لکھا ہے کہ وہ فوری اپنی سرکاری کے ہی منسٹر ایم جے اکبرکو برطرف کردیں۔
اکبرکے خلاف سا ت خواتین نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔
دہلی ویمن کمیشن کی چیر پرسن سواتی مالیا وال نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ دیش بھر سے آرہی شکایتوں کی جانچ کے لئے جانچ کمیٹی بنائی جائے۔
فوری طور پر سارے ملک میں فاسٹ ٹریک کورٹ قائم کیاجائے تاکہ خواتین کے اندر سسٹٹ پر بھروسہ پیدا ہوسکے او ران کی آواز نہ دبے۔