نئی دہلی : دہلی زبر دست ہوائی آلودگی چل رہی ہے ۔محکمہ آلودگی کنٹرول کے عہدیداروں نے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے مطالبہ کیا کہ ڈیزل سے چلنے والی تمام موٹروں پر دس دن کیلئے پابندی عائد کی جائے ۔ دہلی حکومت کے اعلی عہدیداروں اور پولیوشن کنٹرول کے عہدیداروں نے ایک اجلاس میں یہ بات کہی ۔
پولیوشن کنٹرول کے عہدیداروں نے بتایا کہ پڑوسی ریاستوں جیسے پنجاب اور بدر پور میں موجود کئی کارخانوں سے اٹھنے والا دھواں سے دہلی کی میں ہوا آلودہ ہورہی ہے۔ اسی دوران دہلی حکومت کے عہدیداروں نے کہا کہ اس بات پر غور کیا جائے گا کہ دہلی خانگی گاڑیوں پر چند دن کیلئے پابندی کی جائے ۔ حالانکہ دہلی حکومت نے پہلے ہی ٹرکوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ تعمیری کام اور اس قسم کے دوسرے سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔