دہلی میں صبح میں چھایا رہاکہرا

نئی دہلی۔26 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی والوں کی صبح کا آغاز دھند اور کہرے سے ہوا جبکہ ہوا کا معیار کافی خراب رہا۔قومی دارالحکومت میں حدبصارت کی سطح کم ہونے کی وجہ سے 35 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں اور 18 ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق صبح دس بجے ہوا کا معیار 344 درج کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے افسر نے بتایا کہ صبح کا کم از کم درجہ حرارت 7.1 ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے ایک ڈگری نیچے ہے ۔