دہلی میں حافظ سعید کے اثاثے قرق

نئی دہلی ، 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو عالمی دہشت گرد و بانی لشکر طیبہ حافظ محمد سعید اور پاکستان نشین ممنوعہ گروپ فلاح انسانیت کے 73 لاکھ روپئے مالیتی اثاثہ جات قرق کرلئے۔ یہ کارروائی دہشت گردی کیلئے فینانس فراہم کرنے اور غیرقانونی رقمی لین دین سے متعلق کیس میں کی گئی ہے۔