نئی دہلی:ٹیلی ویثرن کی متنازع شخصیت طارق فتح کے ساتھ دہلی میں اتوار کے روز جشن رقعت فیسٹول کے دوران مارپیٹ کی گئی۔سہ روزہ اُردو فیسٹول کے دوران قریب چالیس افراد کے ایک گروپ نے طارق فتح کے خلاف نعر ے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا اسے وہاں سے فوری طورپر ہٹایاجائے ۔
واقعہ کے دوران پولیس کو طلب کرلیاگیا۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے وہاں پرموجود افراد نے بتایا کہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب فتح نے نوجوانوں کے گروپ میں سے کسی کی ایک جو ’’ جہادی ‘‘ سے تعبیر کیا۔اسکورل ڈاٹ کام میں شائع خبر کے مطابق فیسٹول کا انعقاد عمل میں لانے والے لوگوں نے بتایا کہ طارق فتح کو سرکار ی طورپر مدعو نہیں کیاگیا تھا‘ وہ یہاں پر داتی طور پر آیا تھا۔
تاہم فتح نے ٹائمز ناؤ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ کچھ لوگ میرے قریب اٹوگراف او رتصوئیریں لینے کے لئے ائے ۔وہا ں پر کچھ مایوس لوگ بھی کھڑے تھے‘کچھ دیر میں میرے اطراف گانے بجانے والوں کے ایک سوافراد پر مشتمل گروپ جمع ہوگیا۔
اور انہوں نے مجھ پر چاروں طرف سے لات ‘ گھونسے برسانے شروع کردئے ۔میں اکیلا تھا۔ منتظمین میں سے بھی کسی نے مداخلت کی کوشش نہیں کی‘ پولیس بھی انہیں روک نہیں سکی جو مجھ پر حملہ کررہے تھے وہ چاہتے مجھے فیسٹول کے باہر اٹھاکر پھینک دیں
۔لوگ اظہار خیال کی آزادی کی بات تو کرتے ہیں مگر جب یہ حقیقت بنتا ہے تو مختلف نظریات کی فسطائی طاقتوں کی بربریت پر خامو ش تماشائی بن جاتے ہیں‘‘۔