دہلی میں اُردو سرٹیفکیٹ کورسس سنٹر کو 8سے بڑھاکر پچاس کیاجائے گا۔ 

نئی دہلی۔ زبان کے فروغ کے لئے دہلی کی حکومت نے منگل کے روم فیصلہ کیا ہے کہ اُردو سرٹیفکیٹ کورسس سنٹرس کو اٹھ سے بڑھاکر پچاس کیاجائے گا۔

اُردو اکیڈیمی کی گورننگ کونسل اجلاس جس کی نگرانی نائب وزیراعلی اور وزیر برائے آرٹ ‘ کلچر اور لسانیت منیش سیسوڈیا نے کی ‘ اس میںیہ فیصلہ لیاگیا۔

حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ’’ زبان کے فروغ اور لوگوں کی اس میں دلچسپی کے پیش نظر دہلی حکومت نے اُردو سرٹیفکیٹ کورسس مرکز کو شہر کے مختلف حصوں میں اٹھ سے بڑھاکر پچاس کرنے کافیصلہ لیاہے‘‘۔

اس میں کہاگیا ہے کہ ’’ ہم مزید لوگوں تک اُردو کو پہنچاناچاہتے ہیں۔ کیوں کچھ حصوں تک مراکز محدود رہیں؟ اگر اوکھلا میں مرکز ہے تو گریٹر کیلاش میں بھی مرکز ہونا چاہئے۔

ہم ترجمہ کے ذریعہ زیادہ لوگوں تک اُردو کی جانکاریاں پہنچانے کاکام کررہے ہیں ‘ کیوں یہ نہ صرف ایک اعلی شان نصاب عمل ہے بلکہ اس تاریخی شواہد کو توڑ مرکوڑ کر پیش کئے جانے کے خلاف بھی ایک چیالنج ثابت ہوگا‘‘۔

اس اجلاس میں اُردو کو فروغ دینے کے اکیڈیمی کی کارکردگی کے متعلق مختلف موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔حکومت کے مذکورہ بیان میں کہاگیا ہے ’’ پچھلے سال اُردو اکیڈیمی نے کافی شاندار کام کیاہے جس میں ہرٹیج فیسٹول اور کیفی اعظمی اور ٹام الٹر کی یاد میں پروگرام شامل ہیں۔

اگلے سال زمینی سطح پر زبان کی ترقی کے لئے ہم توجہہ مرکوز کریں گے جس میں بجٹ میں اضافہ پروگرام کے معیار کو بہتر بنانے کاکام ہوگا۔

اب وقت آگیا ہے کہ پرانی اسکیموں کو تبدیل کرتے ہوئے نئے نظریات او رائیڈیوں کو پیش کیاجائے‘‘