دہلی میں اب گوشت کی دوکانیں مذہبی مقامات سے 150میٹر دور ہونگی۔

پالیسی کے مطابق گوشت کی دوکان کے لائسنس کے لئے علاقے کی کارپوریٹر سے اجازت لازمی ہوگی۔ فی الحال مجالس مقامی مذہبی مقامات سے ایک سو میٹر دور ہی گوشت کی دوکانوں کے لئے لائسنس جاری کررہا ہے۔

نئی دہلی۔ ساوتھ دہلی میونسپل کارپوریشن ( ایس ڈی ایم سی) اسٹانڈنگ کمیٹی نے جمعہ کے روز ایک پالیسی کو منظوری دی ہے‘ جس میں مذہبی مقامات اور گوشت کی دوکانوں میں کم سے کم 150میٹر کا فاصلے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

پالیسی کے مطابق گوشت کی دوکان کے لائسنس کے لئے علاقے کی کارپوریٹر سے اجازت لازمی ہوگی۔ فی الحال مجالس مقامی مذہبی مقامات سے ایک سو میٹر دور ہی گوشت کی دوکانوں کے لئے لائسنس جاری کررہا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر قیادت ایک مرتبہ ایوان میں پالیسی منظور ہوجانے کے بعد ایس ڈی ایم سی جانب سے لائسنس منظور کئے جانے کے لئے 150میٹر کامعیار لاگو ہوجائے گا۔پالیسی میں کہاگیا ہے کہ ’’ مذہبی مقامات کو جانے والے لوگوں کے جذبات کو ملحوظ رکھتے ہوئے مندر ‘ گرودوارہ ‘ مذہبی مقامات ‘ شمشان گھاٹ کے میدان سے گوشت کی دوکانیں کم سے کم 150میٹر دور رہنا چاہئے‘‘۔

پالیسی میںیہ بھی کہاگیا ہے کہ 150میٹر کا قانون مسجد کے فاصلے پر بھی لاگو بشرطیکہ صرف وہ بدجانور کی گوشت کی دوکان ہونی چاہئے۔ اگر مسجد کمیٹی یاامام سے اجاز ت لاتے ہیں تو چکن مٹن مچھلی او ربیل کے گوشت کی دوکانوں کو اگر 100میٹر کے اندر بھی ہیں تو مسجد کے قریب انہیں اجازت دی جائے گی ۔

مذہبی اور مقامات اور گوشت کی دوکان کے درمیان میں آنے والے راستے کو فٹ پاتھ سے ناپا جائے گا۔مذکورہ کارپوریشن نے اس بات کا بھی فیصلہ کیاہے کہ نئے لائسنس کی فیس کو پانچ ہزار سے بڑھاکر سات ہزار کردیں گے اور رنیول کی فیس کو 3ہزار سے بڑھاکر 5ہزار کردیں گے۔

اگر کوئی فرضی دستاویزات او رجھوٹی حقائق کے ذریعہ لائسنس حاصل کرتا ہے تو اس پر ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیاجائے گا۔پالیسی میں گائے اور اس کے بچھڑے کے ذبیحہ اور گوشت فروخت کو ممنوعہ قراردیاہے۔ دوکان مالکین کو اپنی دوکان پر فروخت کئے جانے والے گوشت کے متعلق حلال یاجھٹکا کا بورڈ چسپاں کرنا لازمی ہوگا۔

پالیسی میں لکھا گیاہے کہ ’’ تمام دوکانداروں پر یہ لازمی ہے کہ وہ دوکان کے باہر بورڈ چسپاں کریں جس میں حلال ‘ جھٹکا ‘ بھیس اور بدجانور کا گوشت صاف طور پر تحریر ہو نا چاہئے‘‘۔

ذبح کے جانور کے باقیات باہر سے دیکھائی نہیں دینے چاہئے۔صحت عامہ کے پیش نظر مجالس مقامی نے کھلے مقام پر کسی بھی طرح کے گوشت کی فروخت پر امتناع عائد کیاہے۔ وہی گوشت کی دوکانیں لائسنس حاصل کرنے کی اہل ہونگے جس کا ڈھانچہ مضبوط ہو۔