نئی دہلی۔اپنے خاندان کے تین لوگوں کو حادثے میں کھودینے کا دردکیرالا کے پی سی سوماشیکھرن کے چہرے پر صاف جھلک رہاتھا۔آر ایم ایل اسپتال کے مردے خانہ کے باہر پوسٹ مارٹم کاانتظار کررہے سوماشیکھرن ائے تو تھے رشتہ دار کے گھر ایک شادی میں شریک ہونے کے لئے ‘ شادی کے بعد گھومنے کی پلاننگ کی اور اس درمیان یہ حادثہ کا شکار ہوگئے ۔
سوماشیکھر ن کی ماں نالینی اماں‘ بہن جئے شری‘ اور بھائی پی سی ویدساگر کی حادثے میں دردناک موت ہوگئی۔نعشیں اس قدر جلیں تھی کہ پہچان پانا بھی ممکن نہیں رہاتھا۔
نالینی اور جئے شری کی شناخت ان کی جویلری کی وجہہ سے ہوئی۔ دونوں کے ہاتھ میں سونے کی چوڑیاں ‘ گلی میں لاکٹ اور ہاتھ میں انگوٹھیاں سے شناخت ممکن ہو پائی۔نالینی اماں جن کی عمر84سال تھی انہیں گھومنے کا شوق تھا ‘ وہ شادی کے بعد دہلی کے آس پاس راج گھوم رہی تھی۔
منگل کے روز وہ ہری دوار جانے کی تیاری میں تھی‘ اور اس کے بعد واگھاسرحد جانا چاہتی تھی ‘ لیکن ان کا یہ شوق پورا نہیں پایا۔ سوما شیکھرن نے بتایاکہ ہم لوگ غاز ی آبادمیں اپنے ایک رشتہ کے گھر شادی میں ائے تھے ۔
فبروری 8کو شادی تھی ‘ شادی کے بعد گھومنے کا پلان تھا۔ سب سے پہلے برندھاون اور ماتھرا گئے۔ انہو ں نے کہاکہ میں کرشن جنم آستھان گھومنا چاہتاتھا‘ اس لئے ہم لوگ وہاں گئے تھے۔وہا ں سے واپس لوٹنے کے بعد پیرکے روزدہلی درشن کے لئے چلے گئے ۔
منگل کے روز ہمار ا پلان ہردی دوار جانے کاتھا۔ماں مذہبی سونچ کے تھے اسلئے جہاں بی جاتے وہاں کے مذہبی مقامات ضرور جاتے تھے ‘ اس لئے دہلی کے آس پاس کے مذہبی اور تاریخی مقامات گھوم رہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ ہم لوگ دہرادون جانے کی تیاری کررہے تھے‘ تب ہی واقعہ پیش آنے لگا۔ اس درمیان لائٹ چلی گئی۔ ہم لوگ گھبرا گئے ‘لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے ۔ آگ تیزی سے پھیل گئی ‘ ہمیں کچھ پتہ نہیں چل رہاتھا کہ کدھر جارہے ہیں جس جو جدھر سانس مل رہی تھی اس طرف بھاگنے لگے۔
لیکن ماں بہن او ربھائی بری طرح اس آگ میں پھنس گئے اور وہ بری طرح سے جھلس گئے۔واقعہ کی وجہہ سے ان کی پتنی وانی کو سانس لینے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں‘ اس کا علاج بی ایل کے اسپتال میں چل رہاہے‘ ابھی وہ خطرے کے باہر بتائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم کل 13لوگ شادی میں ائے تھے‘ باقی نو لوگ ٹھیک ہیں اور ایک اسپتال میں داخل ہیں