نئی دہلی : حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے حجاج کرام دہلی ایئر پورٹ پر مشکلات کاسامنا کرپڑا ۔ ٹرمینل پر کئی طرح کی بد انتظامی سے حجاج کرام کو پریشانیو ں کا سامنا کرپڑا۔ یہی نہیں سعودی عرب میں بھی حجاج کرام کو خورد و نوش کو اشیا ء حاصل کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرپڑا ۔ کئی حجاج کرام کھانا خرید کر کھاتے نظر آئے ۔ آج جب حج کی پہلی فلائٹ دہلی ایئر پورٹ پہنچی حجاج کرام کو یہاں بھی مشکلات کا سامنا کرپڑا۔
ان میں سب سے بڑی پریشانی ارائیول ٹرمینل میں جگہ کم ہونے او رکرسیوں کا نظم نہ ہونے کے سبب بزرگ حضرات زمین پر بیٹھنے پرمجبور ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق پہلی پرواز کے حجاج کرام کا استقبال کرنے کیلئے مرکزی سرکار ، حج کمیٹی کوئی نمائندہ نظر نہیں آیا ۔دہلی حجاج کرام کے ایئر پورٹ پہنچنے پر انہیں پینے کیلئے پانی تک کا انتظام نہیں کیا گیا ۔ بعض حجاج کرام حج کمیٹی ذمہ داران کی ناقص انتظامات پر اپنے غصہ کا اظہار کررہے تھے ۔