دہلی جامعیہ ملیہ میں طلبہ کے احتجاج کے پیش نظر فیشن شو ملتوی

بارہ طلبہ پر مشتمل ایک گروپ نے ’اسٹوڈنٹ آف جامعیہ‘‘ کے بیانر پر سب سے پہلے منتظمین کو تقریب ملتوی کرانے پر رضا مند کرنے کی کوشش کی ‘ بعدازاں تقریب گاہ کے باہر احتجاج منظم کیا۔ مذکورہ شو بعد میں ملتوی کردیاگیا۔

نئی دہلی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی برائے انجینئرنگ اور ٹکنالوجی ( ایف ای ٹی) کی جانب سے منعقدہ فیشن شو ہفتہ کے روز اس وقت منسوخ کردیاگیا جب تقریب گاہ کے باہر اسٹوڈنٹ نے احتجاج کیا ‘ او رکہاکہ یہ ’’ اسلامی اقدار کے خلاف‘‘ تھا اور جامعیہ کی ’’ تہذیب‘‘ کے خلاف ہے۔

فیشن شوکا عنوان ’طرز لباس‘‘ تھا جس کا انعقاد ہفتہ کے روز ایف ای ڈی کے سالانہ تقریب کی ضمن میں منعقد کیاگیاتھا۔ تاہم بارہ طلبہ پر مشتمل ایک گروپ نے ’اسٹوڈنٹ آف جامعیہ‘‘ کے بیانر پر سب سے پہلے منتظمین کو تقریب ملتوی کرانے پر رضا مند کرنے کی کوشش کی ‘ بعدازاں تقریب گاہ کے باہر احتجاج منظم کیا۔ مذکورہ شو بعد میں ملتوی کردیاگیا۔

جامعیہ کے اسٹوڈنٹس کے ایک ممبر ارشد وارثی نے کہاکہ وہ ابتداء میں تقریب کو ’ اسلامی اقدار کے خلاف‘ ‘ قراردینے کی کوشش کی مگر جب ان کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں ملاتو وہ دس بجے کے قریب تقریب گاہ تک پہنچ گئے۔وراثی نے انڈین ایکسپرس سے کہاکہ ’’ ہر یونیورسٹی کی اپنی ایک تہذیب ہے۔

ہماری تہذیب اسلامی اقدار پر ہے۔ ہم نے منتظمین سے کہاکہ وہ بیرونی تہذیب کو فروغ نہ دیں‘‘۔

جب ہم ایف ائی ٹی ڈین سے بات چیت ناکام ہوئی ‘ گروپ واپس تقریب گاہ چار بجے ہاتھوں میں پلے کارڈ س تھامے پہنچا۔ مذکورہ گروپ نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’بالآخر مذکورہ منتظمین نے اعلان کیا کہ تمام چیزیں روک گئی ہیں‘‘۔

ایک آرگنائزر صدف فاطمہ نے کہاکہ وقت سے قبل شو منسو خ کردیاگیا اور ان لوگوں نے ’’ باہر ‘‘ احتجاج کیا۔ مگر سید محمد مہدی رضوی ایک اور آرگنائزر نے اپنے فیس بک پوسٹ میں کیاکہ ’’ یہ پرامن احتجاج نہیں تھا کیو نکہ احتجاجی ہمیں دھمکیاں دے رہے تھے۔

او رشو سکیورٹی وجوہات کی بنا ء پر منسوخ کردیاگیا‘‘۔ جامعیہ پی آر پی احمد عظیم نے کہاکہ وہ واقعہ کے متعلق واقف نہیں ہیں لہذا اس پر کچھ بھی بات نہیں کریں گے