دہلی۔ باپ کے قتل اور نعش کے 35تکڑے کرنے والے شخص گرفتار

وہیں گھر والے او رپڑوسی کہہ رہے ہیں کہ یہ جائیداد کا معاملہ ہے‘ اور ڈی سی پی نے کہاکہ اب تک منشاء واضح نہیں ہوئی ہے۔سندیش جائیداد کی پہلی منزل کواپنے کاسمٹک دوکان چلاتا تھا وہیں بیٹے کا کیفے تھا

نئی دہلی۔ مبینہ طور پر بیٹے نے ایک 48سالہ بزنس مین کا گلا کاٹ کر قتل کردیا جس نے نعش کے 35تکڑے بھی کئے۔ پیر کی رات کو فرش بازار میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور پولس اس کے ساتھیوں کی تلاش میں لگے ہوئی ہے۔

پولیس نے کہاکہ متاثرہ سندیش اگروال ایک کاسمٹک دوکان چلاتاتھا۔ڈی سی پی (شہادھارا)میگھنا یادو نے کہاکہ ”سندیش کا بیٹا22سالہ امان کو منگل کی رات گرفتار کرلیاگیا جب مبینہ طور پر وہ اپنے والد کی نعش ٹھکانے لگانے جارہاتھا۔

متاثرہ کا بھائی ادیش اگروال نے فرش بازار پولیس اسٹیشن میں منگل کے روز سندیش کے گمشدگی کی ایک شکایت درج کرائی تھی۔

اپنے بھتیجے کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد انہوں نے پولیس کو اس کی جانکاری دی تھی“۔پولیس نے کہاکہ سندیش اور اس کی بیوی کنچن کے ہمراہ اپنے تین بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔ ادیش نے پولیس کو بتایا کہ کنچن پیر کے روز اپنے دیگر دو بچوں کے ساتھ منالی گئی تھی‘ وہیں امان گھر میں رہ گیاتھا۔

مذکورہ افیسر نے کہاکہ”ادیش نے امان سے پوچھا کہ اس کے والد کہاں ہیں۔

تو اس نے کہاکہ وہ کچھ کام سے باہر گئے ہیں۔شبہ کے سبب ادیش گھرکے باہر لگے سی سی ٹی وی کمیروں میں امان کی سرگرمیوں کا جائزہ لے“۔وہیں گھر والے او رپڑوسی کہہ رہے ہیں کہ یہ جائیداد کا معاملہ ہے‘ اور ڈی سی پی نے کہاکہ اب تک منشاء واضح نہیں ہوئی ہے۔

سندیش جائیداد کی پہلی منزل کواپنے کاسمٹک دوکان چلاتا تھا وہیں بیٹے کا کیفے تھا۔ پولیس افیسر نے کہاکہ ”کنچن دوسری منزل پر بیوٹی سالون چلاتی ہیں۔ گروانڈ فلور ادیش کے قبضے میں ہے‘ جس کو کرایہ پر دیاگیا ہے۔ دوسری منزل پر فیملی رہتی ہے“۔

تفتیش کے دوران پولیس کا دعوی ہے کہ امان نے جرم قبول کیاہے۔ ایک پولیس افیسر نے کہاکہ ”اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد باربار اس کو ڈانڈتے تھے۔ پیر کی رات سندیش کے ساتھ اس کی بحث ہوئی اور برہمی کے عالم میں اس نے اپنے دوست کے سامنے ہی والد کا گلا دبا دیا۔ اس کا دوست فرار ہوگیا۔

امان مبینہ طور ر قصاب کی چھری سے نعش کے تکڑے کئے۔

اگلے رو ز اس نے اپنے دوست کا فون کیا‘ اور ساتھ میں ایک کار لانے کو کہا۔ المونیم کے پیپر میں نعش کے تکڑے اکٹھا کئے۔ گھر چھوڑ نے کے دوران وہ پکڑا گیا“۔