دھشت گردتنظیموں کی جانب سے دھمکی کے بعد ارنب گوسوامی کو وائی زمرے کی سیکورٹی

ہندوستان ٹائم کی رپورٹ کے مطابق ٹائمز ناؤ کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو پاکستانی کی دھشت گرد تنظیموں سے دھمکی کے بعدحکومت ہند کی جانب سے وائی زمرے کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ٹیلی ویثرن جرنلسٹ اب بیس سکیورٹی جوانوں پر مشتمل دستہ کے بشمول دو پرسنل سکیورٹی آفیسرس کے گھیرے میں چوبیس گھنٹے رہیں گے۔ مرکزی کابینہ کے ایک وزیر نے ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ گوسوامی کو دھمکی آمیز فون کالس کی ائی بی کی جانب سے تصدیق کے بعد سیکورٹی فراہم کرنے کافیصلہ لیاگیا ہے۔ 

ہم نے ائی بی کی تجویز کے بعد یہ فیصلہ لیاہے ۔انہیں پاکستان کی دھشت گرد تنظیموں کے خلاف ریمارکس دھشت گرد تنظیموں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ چونکہ ارنب گوسوامی ممبئی ہیں لہذا یہ ذمہ داری مہارشٹرا پولیس کوتفویض کی گئی ہے۔

گوسوامی پہلے جرنلسٹ نہیں جنھیں سیکورٹی دی گئی ہے اس سے قبل زی نیوز کے سدھیر چودھری کو xزمرہ‘ سماچار پلس کے امیش کمار yزمرہ اور اشوین چوپڑا زیڈ پلس زمرے کی مرکز کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔