دھرم سنکٹ میں پھنس گیا قوالی

دنکر میں پروگرام پر روک‘ ہندو یوا وہانی نے بے ہودہ بتایا۔
گریٹر نوائیڈا۔تیرویں صدی میں ایران اور افغانستان سے بھارت ائی قوالی ’عجیب دھرم سنکٹ میں پھنس گئی‘کا معاملہ گریٹر نوائیڈا کے دینکر مندر کا ہے۔وہاں 95سال سے رہ رہے سری کرشنا جنم اتسو میلہ میں 70سال سے قوالی بھی ہورہی ہے۔

اس میلہ میں چہارشنبہ کے روز قوالی کا پروگرام مقرر تھا۔ لیکن چیف منسٹر یوگی سے وابستہ تنظیم ہندو یوا وہانی نے قوالی کو مسلمانوں کو طریقہ کار بتاتے ہوئے اس کی مخالفت کی ۔

ہندو یوا وہانی کا کہنا ہے کہ مندر میں قوالی کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘ کیونکہ اس میں مبینہ طور پر بے ہودہ رقص بھی ہوتا ہے۔مخالفت کے پی پیش نظر مقامی انتظامیہ نے منگل کے روز اس پر امتناع عائد کردیا۔

دوسری جانب امتناع کی مخالفت میں پولیس سے ملاقات کرنے والی میلہ سمیتی نے اپنی شکایت بھی درج کرائی ہے۔چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو روانہ کردہ تحریری مکتوب میں بھی سمیتی نے ہندویوا واہانی پر الزام عائد کیاکہ وہ قوالی کے ذریعہ فرقہ وارانہ فساد کرانے کی کوشش کررہی ہے۔

دینکر پولیس کے ریکارڈ کے مطابق 2011سے 2016تک ہر سال قوالی ہوئی۔اس سال اس کے لئے اجازت نہیں لی گئی۔میلہ سمیتی کا کہنا ہے کہ قوالی نہیں ہوئی تو میلہ بیچ میں ہی ختم کردیاجائے گا۔