ایودھیا۔ مندر کے نعرے پرجوش انداز کی بھیڑ اور چاروں طرف خاکی کی موجودگی۔ اتوار کے روز ایودھیا میں کشیدگی صاف محسوس ہورہی تھی۔حالانکہ ان کے سب کے بیچ وہ نظارہ بھی دیکھا‘جس کی باتیں اکثر ہوتی رہی ہیں۔
نوجوانوں کی تکڑیاں جب نعرے لگارہے تھے کہ ’’ہر گھر بھگوا چھائے گا‘ رام راج پھر سے ائے گا‘‘ اور آگے بڑھ رہے تھے تو ان کے استقبال میں مسلمان بھی تھے۔ ضلع پنچایت رکن ببلو خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھکتوں کی ٹولی پر پھول بھی برسارہے تھے۔
دھرم سبھا کے لئے پولیس نے پہلے سے ہی سخت بندوبست کیاتھا۔ دہشت گردحملہ کے مدنظرسات سوسپاہی‘ پی اے سی کی42کمپنیاں‘ آر اے ایف کی پانچ کمپنیاں اور اے ٹی ایس جوان چپے چپے پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں پولیس جوانوں کو بھی تعینا ت کردیاگیاتھا۔
دیڑھ سو سے زائد سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے بھیڑ پر نظر رکھی جارہی تھی۔
سرحدوں پر رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے تلاشی لی جارہی تھی۔بی جے پی کے رکن اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ کے بیٹے پرتیک بھی اس کی لپیٹ میں آگئے۔
ماحول کا حوالہ دے کر پولیس نے انہیںآگے جانے سے روک دیا۔بی جے پی یوا مورچہ نے مندر تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے رام دھن پر ایک منٹ کا رنگ ٹون بھی تیار کیاہے