اسٹاک ہوم ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ماہرین معاشیات ولیم ناردھوس اور پال رومر وہ دو خوش نصیب شخصیتیں ہیں جنہوں نے 2018ء کے معاشیات کے نوبل انعام کو مشترکہ طور پر حاصل کیا۔ جیوری کے مطابق دونوں نے جدیدیت کو موسمی تغیر اور معاشی فروغ سے جوڑتے ہوئے معاشیات میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا۔ ناردھوس یل یونیورسٹی میں پروفیسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ رومر نیویارک یونیورسٹی کے اسٹرن اسکول آف بزنس کے پروفیسر ہیں۔ قبل ازیں موصوف عالمی بینک کے سابق چیف اکنامسٹ تھے۔ انعام حاصل کرنے والی دونوں شخصیتوں کو 1.01 ملین ڈالرس کی انعامی رقم کا فی کس نصف حصہ ادا کیا جائے گا۔