ممبئی۔ بٹ کوئن گھٹولا میں ادکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرہ کو انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ( ای ڈی)نے سمن جاری کیاہے۔ ممبئی کی ای ڈی دفتر میں راج کندرہ سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
ایک روز قبل اس معاملے کے اہم ملزم امیت بھردوراج کو پونے سے گرفتار کیاگیا تھا۔ ای ڈی راج کندرہ سے پوچھ تاچھ کے ذریعہ اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ کیاوہ اس معاملے میں قصور وار ہیں یا پھر انہوں نے صرف سرمایہ کاری کی ہے۔جانچ میںیہ بات سامنے ائی ہے کہ راج کندرہ کے بشمول بالی ووڈ کے کئی دوسرے ستارے اس طرح کی اسکیم کو فروغ دینے کاکام کررہے تھے۔
امیت بھردواج نے بٹ کوئن کی ویب سائیڈ بناکر کئی لوگوں کو چونا لگایاتھا۔ اس معاملے میں قریب ہزار کروڑ کے غبن کا اندازہ لگایاجارہا ہے۔ بٹ کوئن کی شروعات 2009میں ہوئی تھی ۔اس مجازی کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کے کسی بھی کون میں کسی بھی شخص کو رقمی ادائی کی جاسکتی ہے۔
اس میں خاص بات یہ ہے کہ ادائی کے لئے کسی بینک یا ادارے کے سہارے کی ضرورت بھی نہیں رہتی