بھوپال:عام آدمی پارٹی( عآپ) کے قومی کنونیرو چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال نے نوٹ بندی کے مسلئے پر وزیراعظم نریندرمودی پر تیکھے حملے کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ نہوں نے اپنے دولت مند دوستوں کو بچانے کے لئے ملک کو بربادکرنے والا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اپوزیشن پارٹی کانگریس پر بھی شدید تنقید کی اور کہاکہ یہ دونوں جماعتیں آپس میں ملی ہوئی ہیں۔عآپ کی جانب سے یہاں منعقدہ پری ورتن ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے کہاکہ نوٹ کی منسوخی کے ذریعہ وزیراعظم اپنے ان رئیس دوستوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جنہیں ملک کی مختلف بینکوں سے تقریبا اٹھ کروڑ کا قرض لیاہے۔
انہوں نے کئی ایک دستاویزی ثبوت کا حوالہ دیا جو ان کے پاس موجود ہیں اور کہاکہ ان سورماؤں کے 14لاکھ کروڑ کے قرضوں کوحکومت نے معاف کردیا او رباقی بھی معاف کردئے جائیں گے۔
کجریوال بطور وزیر اعلی پہلی بار بھوپال پہنچے تھے ۔انہوں نے اپنی سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے نریندرمودی کے ایماندار ہونے پر بھی شبہ ظاہر کیااور دعوی کیاکہ انہو ں نے صنعت کاروں سے رشوت لی ہے۔
جس کے متعلق انکم ٹیکس محکمے کے دستاویزات اپنے پاس ہونے کادعویٰ بھی پیش کیااور کہاکہ تین سال ہوگئے مگر اب تک ان پر تحقیقات نہیں کرائی گئی۔کجریوال نے کہاکہ مودی نے نوٹ کی منسوخی کے ذریعہ ملک کے عام شہریوں‘ کسانوں اور مزدور کو بینک کی قطار میں کھڑا کردیا اور امیروں لوگوں کے عقبی راستے سے نئے نوٹ فراہم کردئے۔