نئی دہلی 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج حالیہ دولت مشترکہ کھیلوں میں میڈل جیتنے والے اتھیلیٹس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ یوگا سے انہیں اپنی ذہنی قوت کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ وزیر اعظم نے تمام میڈل یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور ان کی بھی ستائش کی جو میڈل تو نہیں جیت پائے لیکن مظاہرہ بہتر کیا تھا ۔ انہوں نے میڈل یافتگان سے کہا کہ ان کی کامیابیوں سے ہر ایک کو جذبہ حاصل ہوا ہے ۔ مودی نے ان اتھیلیٹس سے کہا کہ کھیل کود کے میدان میں ان کی کامیابیوں نے ہندوستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے ۔ اپنی سرکاری قیامگاہ پر اس ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم نے واضح کیا کہ آج اسپورٹس پرسنس کی زندگی کئی دہوں پر محیط ہوسکتی ہے ۔