دوسادھویوں کی عصمت ریزی کا چار لوگوں پر الزام۔ چھتیس گڑہ کا معاملہ

افیسر نے کہاکہ مذکورہ ملزمین نے متاثرہ سادھویوں کو قتل کرنے کی بھی کوشش کی تھی مگر جب دونوں نے اپنی زندگی کی بھیک مانگی تو‘ خاطیوں نے انہیں یہ کہتے ہوئے چھوڑ دیا کہ وہ ریاست چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں۔
چھتیس گڑھ۔ پولیس کے ایک سینئر افیسر نے بتایا ہے کہ ریاست کے بلاس پور گاؤں میں دوسادھویں کیساتھ چار لوگوں نے مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی کا گھناؤنا جرم انجام دیا ہے۔

اسی سال 2مار چ کو یہ واقعہ پیش آیاتھا مگر اس ضمن میں ایک روز قبل ہی کیس درج کیاگیا ہے ‘ اور اب تک اس کیس میں کسی کی بھی گرفتار ی عمل میں نہیں ائی۔

پینڈرا پولیس کے اڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس مدھولیکا سنگھ نے کہا کہ’’ ایک روز قبل پینڈرا پولیس اسٹیشن میں دائر کی گئی شکایت میں دوسادھویوں نے چار لوگوں کانام لیا ہے۔ مذکورہ چار لوگوں کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں‘‘۔

شکایت میں درج ناموں کے مطابق اے ایس پی نے چار لوگوں کی شناخت ریاست کے جنج گیر چمپا ضلع کے دلیپ چند پٹیل اور کلپناتھ چودھری‘ گریجا شنکر چودھری اور شیام چند چودھری کے طور پر کی ہے جبکہ آخری کے تین ناموں کا تعلق ریاست اترپردیش کے لال گنج علاقے سے ہے۔

شکایت کے بموجب 2مارچ کو دونوں سادھوی جن کی عمریں 24ہیں او روہ ساوتھ بہار ایکسپریس سے چمپا ریلوے اسٹیشن پر اترے۔ افیسر نے بتایا کہ دلیپ چند پٹیل کو انہیں جانتا تھا نے ضلع جنج گیر چمپا کے ہاسوڈا گاؤں میں واقعہ ان کے آشرم کو اپنے کار میں چھوڑنے کی پیشکش کی ۔

مذکورہ افیسر نے بتایا کہ ’’ راستہ میں پٹیل نے گاڑی کوربا ضلع کے طرف گھوما دی جہاں پر سادھویوں نے اعتراض جتایا‘ جس پر اس نے کہاکہ وہ یہاں پر ایک بچے کی پیدائش کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد انہیں آشرم چھوڑ دے گا‘‘۔

سادھویوں نے اپنے شکایت میں کہاہے کہ بارہ پلی پر تین او رلوگ کار میں سوار ہوگئے اور ان کے مزاہمت کرنے پر پٹیل نے بندوق نکال کر ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

اے ایس پی نے کہاکہ مذکورہ دو عورتو ں کو پینڈرا میں سوناندی کے قریب کسی سنسان مقا پر لے گئے ‘جہاں پر چاروں نے ان کی عصمت ریزی کی ۔

افیسر نے کہاکہ مذکورہ ملزمین نے متاثرہ سادھویوں کو قتل کرنے کی بھی کوشش کی تھی مگر جب دونوں نے اپنی زندگی کی بھیک مانگی تو‘ خاطیوں نے انہیں یہ کہتے ہوئے چھوڑ دیا کہ وہ ریاست چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں۔

بعدازاں متاثرین نے چیف منسٹر چھتیس گڑہ کو ایک لیٹر لکھ کر اس واقعہ کی تفصیلات بیان کی ۔ اے ایس پی نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر پولیس نے ایک روز قبل مذکورہ واقعہ پر مقدمہ درج کیا ہے