دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں گروگرام کاشمار‘ این سی آر کے مزید چار شہر ٹاپ 10میں شامل۔ رپورٹ

فضائی آلودگی اگلے سال دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق لاکھوں لوگوں کی موت کے سبب بنے گا‘ وہیں دنیا کی 225بلین ڈالر معیشت پر اس اثر انداز ہوگا۔
نئی دہلی۔ ہندوستان کی قومی راجدھانی کے علاقہ (این سی آر)دنیا کے سب سے آلودہ علاقے کے طور پر 2018میں سامنے آیا ہے‘ اس بات کا انکشاف ایک نئی آلودگی کی رپورٹ میں کیاگیا ہے ‘ اور ساتھ میں گروگرام‘ غازی آباد‘ فرید آباد‘ نوائیڈا‘ اور بھیواڈی بھی آلودگی کاشکار ٹاپ 6شہروں میں شامل ہیں۔

منگل کے روز جاکارتا میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق تشویش ناک فضائی آلودگی اگلے سال دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق لاکھوں لوگوں کی موت کے سبب بنے گا‘ وہیں دنیا کی 225بلین ڈالر معیشت پر اس اثر انداز ہوگا۔رپورٹ میں کہاگیا کہ ساوتھ ایشیاء میں حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پچھلے سال دنیا کہ بیس آلودہ شہروں میں اٹھارہ شہر ہندوستان‘ پاکستان او ربنگلہ دیش کے ہیں۔ دہلی کو گیارہ مقام دیاگیا ہے کہ جبکہ ٹاپ پانچ میں غیر ہندوستانی شہروں میں پاکستان کا فیصل آباد شامل ہے۔

بیجنگ جس کو پچھلی مرتبہ دنیا کے سب سے آلودہ شہر میں شمار کیاگیاتھا کی فضائی معیار میں غیر معمولی تبدیلی نے اس کو اس مرتبہ122ویں مقام پر پہنچادیا ہے‘ فضائی آلودگی کے متعلق اسٹڈی منعقد کرنے والی سافٹ ویرکمپنی ائی کیو ائیر ویزویل نے یہ کام بطور این جی او کیاہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ’’ چین کا آسمان سرمائی برقرار ہے مگر اس میں موثر تبدیلی ائی ہے‘‘۔اب فی الحال چین کے دو شہر ہی ٹاپ بیس آلودہ شہروں میں ہیں ہوٹان اور کاشگر او ردونوں ہی زنچیانگ کے ایغور خومختار علاقے کے ہیں