دنیا کے خوشحال ترین ملکوں میں ہندوستان کا 104واں مقام۔ بنگلہ دیش اور پاکستان بالترتیب 114ویں اور 139ویں مقام پر

لندن: دنیا کے خوشحال ترین ممالک کی درجہ بندی میں ہندوستان 104‘ بنگلہ دیش114اور پاکستان 139ویں مقام پرہے۔149ملکوں میں کی یہ درجہ بندی برطانیہ کے لیگاٹم انسٹیٹو ٹ کی دس ویں سالانہ فہرست میں کی گئی ہے۔اس درجہ بندی میں کسی بھی ملک کی مالی حیثیت کے ساتھ ساتھ فی کس آمدنی‘ کام کرنے والے لوگوں کی تعداد کی شرح‘ یومیہ آرام کرنے والے افراد سمیت 104چیزوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

ان تمام عناصر کو 9حصوں میں تقسیم کیا گیا ‘ جن میں اقتصادی مساوات ‘ کاروبار‘ماحول‘ طرز حکومت ‘ صحت‘ تعلیم‘ تحفظ اور سیکورٹی ‘ ذاتی آزادی‘ قدرتی ماحول‘ وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔اس فہرست میں دس خوشحال ممالک میں دنیا کا خوشحال ترین ملک نیوزی لینڈ کو قراردیاگیا جو کہ سماجی دولت اور اقتصادی مساوات کے شعبوں میں بھی نمبرون رہا جبکہ طرز حکومت اورکاروباری ماحول کے حوالے سے اس کے حصہ میں دوسرا نمبر آیا ۔

چین 90نمبراور افغانستان 148ویں نمبر ہر ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کا خوشحال ترین ملک امریکہ یا کوئی یوروپی ملک نہیں‘ حالانکہ اس فہرست میں گذشتہ سات سال سے ناروے سرفہرست قرارپارہا تھا مگر اس بار نیوزی لینڈ کو سے خوشحال قراردیا گیاہے۔

برطانیہ دسویں نمبر پر ہے جو پچھلے سال پندروہویں نمبر پر تھامگر راوں برس یوروپی یونین سے علیحدگی کے لئے ووٹ دینے کے باوجود چھلانگ لگاکر دسویں نمبر پر پہنچ گیاجس کی وجہہ وہاں کا بہترین کاروبار ی ماحول قراردیاگیاہے۔

ڈنمارک کو نواں مقام حاصل ہوا ہے جوبہترین طرز زندگی کے لئے شہرت رکھنے والے خطے سے تعلق رکھتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اس خطے کا سب کم خوشحال ملک قرارپایا ہے۔سوئیڈن اٹھویں نمبر پررہا جو اقتصادی مساوات میں تیسرے طرز حکومت کی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہے۔تاہم مجموعی طور پروہ 8واں خوشحال ترین ملک قرارپایا۔