دنیا کی گراں ترین کار مالیت 120 کروڑ روپئے

روم ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کی مشہور سوپر کار تیار کرنے والی کمپنی نے اپنی سوپر ریر گراں ترین زونڈا ایچ پی بارشٹا اسپیشل ایڈیشن کار کی قیمت کا اعلان کیا ہے۔ پاگانی کی قیمت 15 ملین یوروز یعنی 120 کروڑ روپئے سے زیادہ قیمت کی ہے۔ اس کار کو 6.0 لیٹر ونٹربو توانائی حاصل ہوتی ہے۔ اس کا گیرباکس 6 اسپیڈ مینیول کا ہے اور میکانیکی طور پر مقفل ہوجاتی ہے۔ اس کے اگلے پہیے 20 انچ اور پچھلے پہیے 21 انچ کے ہیں۔ اس کار کی بہترین خصوصیت یہ ہیکہ اس کے متعارف ہونے کے 19 سال بعد بھی اس کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔