دنیا کی سب سے وزن خاتون سے سلمان خان کی ملاقات متوقع

سلمان خان کو ایک اور نئی مداح مصرکی ساکن ایمان احمد عبدالاتی ‘دنیا کی سب وزن 500کے جی کی خاتون کی شکل میں ملی جو تمام خان بالخصوص سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق فبروری 11کو ایمان ممبئی پہنچی اور اس کے علاج ممبئی کے سیفی اسپتال میں کیاجارہا ہے۔وہ اسپتال میں اپنے 1000اسکوئر فٹ کے روم میں ہندی فلمیں دیکھنا چاہتی ہے ۔

جبکہ سلمان خان کہ وہ بہت پسند کرتی ہے اور اس نے اپنے سرجن ڈاکٹرمضفل لکڑ والا سے بھی یہ بات کہی ہے کہ وہ سلمان خان سے ملاقات کی خواہاں ہے ۔

اس بات کاخلاصہ میڈ ڈے کی رپورٹ میں کیاگیا ہے۔سلمان خان کے والد اور مشہور رائٹر سلیم خان نے کہاکہ ’’ ہمیں اس کے احساس کا خیال ہے ‘ سلمان اس سے اچانک ملاقات کریں گے ۔

وہ اس طرح کے مریضوں کی خواہش ضرور پوری کرتا ہے ۔ مگر اب تک اسپتال سے ہمیں ملاقات کے لئے کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔ جب بھی ہمیں دعوت نامہ ملے گا ‘ سلمان اس سے ملاقات کرنے کیلئے اسپتال ضرور جائے گا‘‘۔زیادہ وزن کی وجہہ سے چل پھرنے سے مجبور ایمان پچیس سال قبل معذوری کی حالت میں بستر پر جانے کے بعد سے بالی ووڈ فلمیں دیکھنا اور موسیقی سننا شروع کیاہے۔

ڈاکٹر لکڑ والا ن کہاکہ ’’ یہا ں تک کہ وہ ہماری زبان نہیں سمجھ سکتی ہے ‘ مگر وہ موسیقی دھن پسند کرتی ہے ‘جب میں نے اس سے پوچھا کہ وہ سب سے زیادہ کس کوپسند کرتی ہیں تب اس نے تینوں خان کی طرف اشارہ کیا۔

جب میں نے پوچھا تینوں میں سب سے زیادہ کون پسند ہے تو اس نے کہاکہ سلمان خان‘‘۔اس کے پسندیدہ گیت سلمان خان کی فلمیں جمعہ کی رات فلم کک سے اور دبنگ وسلطان کے نغمے ہیں۔

اس قسم کے معاملات میں سلمان خان کو نام کوئی نیا نہیں ہے جو اپنے مداح کی خصوصی درخواست پر اس سے ملاقات کے لئے نہیں جائیں گے‘ سابق میں سلمان خان نے سال 2015میں

عبدالباسط نامی ایک نوجوان سے ملاقات کی تھی جس کا جگر تبدیل کیاجارہا تھا۔

جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کا پاکستانی مداح اس سے ملاقات کو خواہاں ہے۔گھریلو تشدد کاشکار افغانستان کی رہنے والی جس کے آنکھیں‘ کان اور ناک کو گولیوں سے اس کے شوہر نے چھلنے کردیاتھا ‘ جب سلمان خان نے اس سے ملاقات تو اس نے کچھ نہیں کہا سوائے مسکرانے کے ۔