دنیا کا سب سے معمر شخص’ ماسازونوناکا‘نے113سال کی عمر میں جاپان کے اپنے گھر آخری سانس لی

گھر والوں کی جانکاری کے مطابق ماسازو نانوکا نے اتوار کا انتقال اتوارکی اولین ساعتوں میں نارتھ جاپان کے جزیرہ ہوکائیڈو کے آبائی مکان میں ہوا ۔

جاپان۔ دنیا کے سب سے معمر شخص کا 113سال کی عمر میں نارتھ جاپان کے اپنے آبائی مکان میں انتقال ہوگیا۔گھر والوں کی جانکاری کے مطابق ماسازو نانوکا نے اتوار کا انتقال اتوارکی اولین ساعتوں میں نارتھ جاپان کے جزیرہ ہوکائیڈو کے آبائی مکان میں ہوا ۔

ان کی پوتری یولو نوناکاکے مطابق ان کی قدرتی وجوہات کی وجہہ سے موت ہوئی ہے۔ چاردہوں سے چلائے جانے والے آبائی ہوٹل کے کاروبار کے مالک کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈس نے اپریل2018میں دنیا کے سب سے معمر112سال259دن کے ریکارڈ سے نوازا تھا۔

نوناکو 25جولائی 1905کو پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے جوان ہونے کے بعد اپنے والدین کے ہوٹل کے کاروبار کو کامیابی کے ساتھ سنبھالہ۔ اب یہ 106سال پرانی ہوٹل ان کی پوتری یوکو نوناکوکا چلارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ متوفی نوناکا کی بڑی بہن نے جب دیکھا کہ ان کی سانس نہیں چل رہی ہے تو ہم نے فیملی ڈاکٹر کو طلب کیاجس نے ان کی موت ہونے کی تصدیق کی ۔

انہوں نے بتایا کہ ’’ متوفی کوصحت کا کوئی مسئلہ نہیں تھا‘ وہ پرسکون تھے جو ہماری تسلی کا حصہ تھا‘‘۔نوناکا میٹھائی شوق سے کھاتے تھے اوراپنے ہوٹل میں وہیل چیر پر گھومتے تھے ‘ ہمیشہ سر پر نشانی والی ٹوپی ہوتی۔

تمام سات بھائیو ں بہنوں میں زندہ رکنے والے نوناکا واحد تھے‘ اس کے علاوہ این پانچ بچے اور بیوی کا بھی انتقال ہوگیاتھا۔

منسٹری برائے ہلت‘ لیبر او رویلفیر کے مطابق دنیا میں بڑی عمر کے لوگو ں کی آبادی پر مشتمل جاپان ستمبر2018کی مرکزی آبادی69785تھی جس میں نوے فیصد کے قریب خواتین ہیں۔

دنیا کا سب سے معمر زندہ رہنے والا شخص بھی جاپان سے ہی ہے جس کانام کانے تاناکا ہ اور یہ 116سال کی ایک عورت جو جزیرہ کوشو کے فوکواؤ کا میں رہتی ہیں