دنیا کا سب سے طویل روزہ ائیس لینڈ میں ۔ ویڈیو

مقامی مسلمان بتارہے ہیں کہ کس طرح ان کا رمضان گذرتا ہے ۔ تقریبا 22گھنٹوں کا روز ہ ائیس لینڈ میں ہوتا ہے جہاں پر لوگوں او رافطار اور سحری کے درمیان میں صرف دوگھنٹوں کا وقت ملتا ہے۔

کئی لوگ جو کھانے پینے کے کاروبار سے جڑے ہوتے ہیں وہ 22گھنٹوں کا روزہ رکھنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔

ان کا کہناہے کہ روزہ جہاں پر فرض ہے وہیں اس کے روحانی او رجسمانی فوائد بھی ہیں۔ ائیس لینڈ کی ایک مسلم خاتون جو حاملہ ہے کہہ رہی ہے کہ وہ روزہ تو نہیں رکھتی مگر اپنے شوہر کے لئے سحری او رافطاری کی تیاری میں لگی رہتی ہے۔

ائیس لینڈ میں سورج جلدی طلوع ہوتا ہے اور دیر سے غروب ہوتا ہے جس کی وجہہ سے یہاں کے روزے طویل ہوتے ہیں ۔ پیش ہے ویڈیو