کراچی :رواں سال ماہ صیا م کا سب سے طویل ترین روزہ گرین لینڈ میں ۲۱؍ گھنٹہ ۲؍ منٹ کا ہوگا ۔جب کہ سب سے مختصر روزہ دورانیہ ارجنٹائن میں ہوگا جو ۱۱؍ گھنٹہ ۳۲؍ منٹ کا ہوگا ۔دنیا بھر میں ماہ صیام کا آغاز آج سے شروع ہوچکا ہے ۔
اور رواں سال یہ بات کا بھی حیرت انگیز ہے کہ پوری دنیا میں ایک ہی دن رمضان کا آغاز ہو ا۔سحر و افطار کے اوقات دنیا بھر میں اپنے اپنے موسم کے مطابق ہوتے ہیں جو طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت سے جڑے ہوتے ہیں ۔اس لحاظ سے دیکھا جائے تو دنیا بھر میں۲۱؍ گھنٹوں سے لے کر ۱۱ ؍ گھنٹہ تک کا روزہ رکھا جاتا ہے۔رواں سال دنیا میں سب سے طویل روزہ گرین لینڈ میں ۲۱؍ گھنٹہ ۲ منٹ کاہوگا۔ ہندوستان میں ۱۵ ؍ گھنٹے کا روزہ ہوگا ۔
آئس لینڈ میں ۲۱؍ گھنٹہ ،فن لینڈ میں ۱۹ ؍ گھنٹہ ۵۶؍ منٹ ،ناروے اور سویڈن میں ۱۹؍ گھنٹہ ہوگا ۔اسی ترتیب سے روس ، جرمنی ، آئر لینڈ ، برطانیہ ، بلجیم او ردیگر یوروپی ملکوں میں ۱۸؍ گھنٹہ کا روزہ ہوگا ۔جب کہ امریکہ او رکینیڈا میں ۱۷ ؍ گھنٹہ کا روزہ ہوگا ۔ پاکستان میں ۱۵؍گھنٹے کاروزہ رہے گا۔سعودی عرب میں ۱۴؍ گھنٹہ ۴۱؍ منٹ کا روزہ ہوگا۔