دنیا ایک آسمانی حملے کے تیار ہوجائے ‘ سائنس داں کا انتباہ

لندن: نارتھ ائیرلینڈ کی کوئنس یونیورسٹی کے ممتاز خلائی ماہر نے انتباہ دیا کہ دنیا آسمانی حملے کے تیار ہوجائے اورکسی بھی وقت ممکن ہے۔الین فٹ سیمنس نے کہاکہ یہ واقعہ اسٹیرائیڈ کے تصادم سے پیش ہوگا۔فٹ سمینس یوم اسٹرائیڈ کے لئے خطرہ کی طرف اشار ہ کررہے تھے جو 30جون کو منعقد ہے۔

اسی دن سال1908میں سیربیہ کے تونگوسکا میں ایک چھوٹا خلائی دھماکہ پیش آیا تھاجس کی وجہہ سے 800اسکوئیر میٹر کا علاقہ تباہ ہوگیاتھا۔انہوں نے انتبا ہ دیا ہے کہ چھوٹا غیر متوقع حملہ آج کے دور میں بڑے شہر کو تباہ کرسکتا ہے اور بڑی اور بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوگا۔

کوئنس یونیورسٹی کے بیان میں انہوں نے کہاہیکہ’’ یہ ضروری ہے کہ سائنس داں اور انجینئر آنے والے خطرات کو سمجھیں ۔

اب تک1800 سے زیادہ ممکنہ اشیاء تباہ ہوگئے ہیں مگر اب بھی کئی زیادہ انتظار میں ہیں‘‘۔

فٹ سمینس جون30کو لوکزمبرگ میں راست مباحثہ اور پیش کش میں دیگر ماہرین خلاء کے ساتھ شرکت کرنے والے ہیں۔