’’ دنیاکی سب سے وزن دار عورت ‘ ‘ ہندوستان میں سرجری کے لئے روانہ

نئی دہلی: وزیر خارجہ کی جانب سے وزیر کی فراہمی کے وعدے کے بعدایک مصری عورت جس کے متعلق خیال کیاجاتا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بھاری عورت ہے نے وزن کم کرنے کی سرجری کے لئے ہندوستان کے لئے روانہ ہوچکی ہے ۔ ہندوستانی سرجن مضفل لکڈوالا کو جب اس بات کاپتہ چلا کہ ایمان احمد عبدایٹی جس کا وزن پانچ سو کیلوگرام (1,100پاونڈس ) ہے تو انہوں نے مفت میں میں علاج کی پیش کش کی ہے۔

 

مگر ان کی ویزا کی درخواست پہلے ہی مسترد کردی گئی ہے ‘ جس کی مدد کے لئے لکڈوالا فوری طور پر وزیر خارجہ سشما سوارج کو ٹوئٹ کیا۔توقع کے مطابق ویسٹرن شہر سے ممبئی کے لئے اگلے ہفتے روانہ ہونے والی عبدال ایٹی 36سالہ کے سرجن نے کہاکہ’’ اسے متعدد امراض ہیں‘ اس کو سرجری کی فوری ضرورت ہے‘‘۔’’

 

اس کی بہن نے کہاکہ وہ پچیس سال سے کمرے کے باہر نہیں نکلی ‘ میں نے صرف سونچا‘ میرے خدا ‘ میں اس کی مدد کرنا چاہتا ہوں‘ کوئی مسئلہ نہیں‘ میں اس کا پروبونو کروں گا‘‘۔لکڈوالا نے کہاکہ میں حیران رہ گیا جب سشما سوارج جو اسپتال میں لیور ٹرانسپلانٹ کی منتظر ہیں نے اندرون ایک گھنٹہ جواب دیا۔دوماہ قبل عبدال ایٹی کی بہن مجھ سے رجوع ہوکر کہاتھا کہ اس کی بہن کو طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

 

اس کی فیملی نے ڈاکٹر کو بتایا بچپن سے اس کا فیل پا کا اعلان کیاجارہا ہے جو ہاتھ پیر میں سوجن پید ا کردیتا ہے جس کی وجہہ سے انسان کا حرکت کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔بعدازاں دیگر امراض کا بھی وہ شکار ہوگئی۔لکڈ والا جو وزراء کی سرجری پر مامور ہیں نے کہاکہ وہ نروس ہیں مگر وہ عبدال ایٹی کو پرسکون دیکھنے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔اے ایف پی سے فون پر بات کرتے ہوئے

 

انہوں نے کہاکہ ’’ اگر میں کہوں کہ میں سو فیصد مطمئن ہوں تو میں جھوٹ کہوں گا‘ یہاں پر بہت مشکلات کا سامنا ہے ‘ مگر میں بہتر کرنے کی کوشش کروں نگا تاکہ عبدال ایٹی کی مدد کرسکوں۔ انہوں نے کہ سرجری کے بعد انہیں یہاں پر کچھ وقت لگے گا مصر اپنے گھرواپس جانے میں۔

 

وزن گھٹانے کے لئے کئے جانے والی سرجری کو بریاٹریک سرجری کہتے ہیں۔ہندوستان میںیہ عام ہوتاجارہا ہے جوموٹاپے کی وجہہ سے پیدا ہوتا ہے بالخصوص شہری علاقوں میں۔طبی سیاحوں کے لئے انڈیا کلیدی منزل ہے کیونکہ یہاں پر کم پیسوں میں بناء انتظار کئے کوالٹی سروسیس فراہم کئے جاتے ہیں۔
Agence France-Presse