’’ دنگل‘‘ پہلے دن کے کلکشن میں ’’ سلطان ‘‘ کے پیچھے

نئی دہلی:سوپراسٹار سلمان خان نے بھلے ہی کہا ہے کہ عامرخان کی فلم ’ دنگل‘‘ ان کی سب سے کام ترین فلم ’ سلطان ‘سے بہتر ہے مگر پہلے دن کا کلکشن کچھ اورہی کہانی بتارہا ہے ۔تجزیہ نگاروں کا دعوی تھا ’دنگل‘ٹکٹ ونڈو پرفلم اچھا کام کریگی اور کئی ٹریڈ ماہری نے بھی شرط لگائی تھی فلم پر نوٹ بندی کا اثر نہیں پڑیگا۔

قومی اسکرین پر فلم نے پہلے روز29.38کروڑ بشمول 59لاکھ ٹامل او رتلگو ڈبنگ فلموں سے کمائے۔مگر پہلے دن کے اعداد وشمار میں ’دنگل‘ فلم سلطان کے اعداد وشمار کو پچھاڑنے میں ناکام رہی جو 36.54کروڑہے۔

علی عباس ظفر کی فلم ’’سلطان‘‘ میں سلمان خان نے ہریانہ کے ایک ریسلنگ چمپئن جس کے کامیابی کے درمیا ن میں ذاتی زندگی حائل ہوئی ‘کارول ادا کیا۔فلم کی کہانی ریسلنگ اور مارشل آرٹس کے ذریعہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے والے پہلوان کے اردگرد گھومتی ہے۔

نتیش تیواری کے ڈائرکشن میں ایک حقیقی کہانی پر منحصر ’’ دنگل‘‘ایک پہلوان باپ کی کہانی ہے جو اپنی لڑکیوں کو ریسلنگ کو تربیت دیتا ہے۔اس فلم میں عامر نے مہاویر سنگھ پھوگٹ کا کردار نبھایا ہے جو ایک سابق چمپئن ہے ‘ جس کو اس کی بیوی او رگاؤں والوں نے کبھی پسند نہیں کیا ‘ اپنی بیٹیاں گیتا اور ببیتا کو ریسلر بننے کی ٹریننگ دیتا ہے۔

ٹریڈ ماہر ترن ادارش نے کہاتھا کہ ’’ دنگل‘‘ ڈیزنی انڈیا کی واپسی ثابت ہوگا او ریہ فلم تین دنوں میں 100کروڑ کے کلب میں شامل ہوجائے گی۔انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہاتھا کہ ’’ دنگل‘‘ پر نو ٹ بندی اثر انداز نہیں ہوگی۔

باکس آفس پر آگ لگ جائے گی۔ مگر انجام یا ہوا کہ جمعہ کے روز فلم نے 29.78کروڑ بشمول 59لاکھ ٹامل او رتلگوورژن سے کمائے ۔ ’’ دنگل‘‘ اتوار کے روز کچھ زیادہ کلکشن کریگی
IANS