دلیپ کمار سالگرہ کے لئے گھر میں ہوں گے

ممبئی: شہنشاہ جذبات دلیپ کمار جنھیں ایک او رمرتبہ دواخانہ میں پچھلے ہفتہ شریک کیاگیا ہے جو 94برس کے ہونے جارہے ہیں توقع کی جارہی ہے کہ 11ڈسمبر کو اپنی سالگرہ وہ گھر میں منائیں گے۔

ان کی صحت میں تیزی ک ساتھ سدھا ر آرہا ہے اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو دیکھ بھال کررہی ہیں۔درایں اثناء دنیا بھر میں ان کے مداح اپنے محبو ب اداکار کی سالگرہ منانے کی تیار ی کے ساتھ ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کررہے ہیں۔شتروگھن سنہا جنھوں نے دودن قبل ہی سالگرہ منایا نے کہاکہ ’’ دلیپ کمار ہمارے پسندیدہ یوسف صاحب ملک کے سبب سے باصلاحیت اور بااثر اداکاہ لیلاوتی اسپتال میں تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہورہے ہیں۔

ہم چاہتے ہیں وہ صحت مند او رخوش رہیں اور وہ ہمارا قومی اثاثہ ہیں‘‘۔ھرمیندر جن کا دلیپ کمار سے تین دن قبل سالگرہ ہے نے کہاکہ ’’ دلیپ صاحب میرے اداکار بننے کی وجہہ ہیں۔ ہم ہمیشہ ان کی طرح بننے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

میرے دعاء ہے کہ وہ تیزی کے ساتھ صحت یاب ہوجائیں‘‘۔دھرمیندر اورشتروگھن سنہا جو قریبی دوست مانے جاتے ہیں نے پیر کے روزان سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباددینا چاہتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ لوگ اپنے محبو ب اداکار سے دواخانہ میں نہیں ان کے گھر میں ملاقات کریں گے۔
IANS