ممبئی:افسانوی اداکار‘ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو چہارشنبہ کے روز لیلاوتی اسپتال میں شریک کیاگیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وہ ڈیہائیڈیرشن سے متاثر ہیں۔
سی ای او اسپتال بندرہ ویسٹ روی شنکر نے ائی این ایس کو بتایا کہ’’ انہیں جسم میں پانی کی کمی کے سبب اسپتال میں شریک کیاگیا ۔ اب ان کی حالت بہتر ہے‘‘۔
حالیہ سالوں میں 94سالہ اداکارہ کی برھتی عمر کے پیش نظر مختلف امراض کی وجہہ سے کمزور اور بیمار کردیا ہے‘ ان کی اہلیہ سائرہ بانو ان کی تیماداری کررہی ہیں۔ ایک فیملی فرینڈ ادئے تارہ نیر نے ائی این ایس کو بتایا کہ پچھلے دودنوں سے دلیپ کمار کو بخار کی حررات بھی ہے۔